Trending
- عمران خان سے جیل ملاقاتوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت، نیاز اللہ نیازی کی جلد سماعت کی درخواست
- چین، محدود وسائل کو خیرباد، پائیدار مستقبل کی جانب سفر: نئی توانائی کا عہد ساز جواب
- چین میں عوام کھلے عام پولیس کو بھی نہلا دیتے ہیں، چینی میڈیا
- چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ، 14 ہزار نئی کمپنیاں قائم
- آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا، منظوری مئی کے اوائل میں متوقع ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
- امریکا کا بھارت کو روسی تیل خریدنے کی مزید اجازت نہ دینے کا اعلان
- ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ؛ پاور ڈویژن کا رات میں بجلی کم استعمال کرنے کا مشورہ
- سعودی عرب کا پاکستان کیلیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ میں توسیع
- چین، 139واں کینٹن فیئر گوانگ چومیں شروع ہو گیا
- چین کی معیشت کا مضبوط آغاز، پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں 5 فیصد اضافہ
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ محنت کش طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ان کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وہ صنعتی مزدور اتحاد، یونی پاکستان انٹرنیشنل لمیٹڈ اور پیکیجز گروپ مزدور یونین کے عہدیداران پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ وفد کی قیادت ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کے رکن محسن الیاس شیخ کر رہے تھے۔
اس موقع پر وفاقی سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد بھی موجود تھے۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ان کے خاندان اور مزدور طبقے کا تعلق تین نسلوں پر محیط ہے جو شہید چوہدری ظہور الٰہی سے شروع ہو کر آج تک قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش ہمارے حقیقی ہیروز ہیں جو اپنے خون پسینے کی کمائی سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر آگے بڑھا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت محنت کشوں اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد انقلابی اور دور رس نتائج کے حامل اصلاحاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب حقیقی مزدور نمائندے خود مزدوروں کی بھلائی کے منصوبے تشکیل دیں گے تاکہ عملی سطح پر ان کی بہتری ممکن بنائی جا سکے۔
مزدور یونینز کے عہدیداران نے محسن الیاس شیخ کو ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کا رکن نامزد کرنے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور اس اعتماد کو مزدور طبقہ کے لیے ایک تاریخی قدم قرار دیا۔ انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک بھر کی تمام مزدور یونینز حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔
یونین عہدیداران نے وفاقی وزیر کو مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنے پر زبردست خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
ملاقات کے اختتام پر مزدور یونینز کے عہدیداران کی جانب سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی جبکہ وفاقی وزیر نے یونین عہدیداران کی جانب سے ایک شیلڈ وفاقی سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کو پیش کی
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم اکبر کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔