نیٹو ممالک کے وزرائے دفاع کا دو روزہ اجلاس برسلز میں اختتام پذیر ہوا۔ غیر ملکی میڈیا تجزیے کے مطابق اس اجلاس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے تجویز کردہ “وکٹری پلان” کو نیٹو کی حمایت حاصل نہیں ہوئی۔ “وکٹری پلان” میں یوکرین کو نیٹو میں شامل ہونے کی فوری دعوت دینے اور یوکرین کے لئے اسلحے کی حمایت میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ نیٹو کے اتحادی یوکرین کو سیکیورٹی امداد کے طور پر 40 ارب یورو کے اپنے مالی وعدوں کو پورا کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ یوکرین نیٹو میں کب شامل ہو سکتا ہے۔ نیٹو کے کچھ عہدے داروں نے انکشاف کیا ہے کہ نیٹو روس یوکرین تنازع کے دوران یوکرین کو نیٹو میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دے گا، کیونکہ اس سے نیٹو روس کے ساتھ براہ راست تنازع میں الجھ جائے گا۔
Trending
- امیتابھ بچن نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی وضاحت کردی
- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری
- سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
- آسٹریلیا کے سات سابق کپتان عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے
- عامر خان پہلی بار ’سپر ہیرو‘ کے روپ میں؟ کون سے پروجیکٹ میں کام کریں گے؟
- سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر احتجاج، 14 کارکن گرفتار، تیسرا مقدمہ بھی درج
- ساف چیمپئن شپ: افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے
- Taylor Swift upset with cameraman for filming match video goes viral
- ملکی بندرگاہی اصلاحات کے نتائج؛ وصولیاں 3 ارب سے بڑھ کر 7 ارب ہو گئیں
- پیٹرولیم بحران؛ ہفتے میں 4 دن کام، 3 دن چھٹی؟