اسلام آباد:26ویں آئینی ترمیم، ووٹرز پر دباؤ کا معاملہ ،سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دیا جائے،26ویں آئینی ترمیم میں ارکان اسمبلی نے ووٹ رضا کارانہ طور پر ڈالا یا دباؤ کے تحت انکوائری کی جائے،
سپریم کورٹ معاملے کے خود انکوائری کرے یا جوڈیشیل کمیشن کے ذریعے ارکان پر دباؤ کے معاملے کی انکوائری کروائے،
درخواست میں استدعا کی گئی کہ قرار دیا کہ 26ویں آئینی ترمیم درست طریقے سے منظور نہیں کی گئی، ارکان اسمبلی کے انتخابی تنازعات الیکشن ٹریبونل میں زیر التوا ہیں، 26ویں آئینی ترمیم کو عدلیہ کی آزادی کے خلاف قرار دے کر خارج کیا جائے،
عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادہ ڈھانچہ ہے، ججز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ ، چیف جسٹس کی تعیناتی کے طریقہ کار میں تبدیلی، اور آئینی بینچوں کا قیام عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے،
درخواست میں استدعا کی گئی کہ 26ویں آئینی ترمیم کے چلاف درخواست پر کانسٹیوشنل بینچز سماعت نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست افرسیاب خٹک نے دائر کی ۔26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست میں ن لیگ، پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا۔
Trending
- آئی جی آزاد کشمیر نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا مذموم ایجنڈا بے نقاب کردیا
- ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن: پاکستان کے عمیر عارف انڈر 17 چیمپیئن بن گئے
- علی پور: مسجد میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، امام گرفتار
- Thousands of people arrived at the church to witness Ronaldo’s wedding, only to be left astonished upon seeing the groom.
- وارث شاہ کے مزار پر ہیریٹیج اینڈ کلچرل گیلری قائم
- ای اسپورٹس ورلڈ کپ: پاکستان کے محمد زبیر نے’ٹیکن 8‘کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
- لاہور؛ قریبی رشتےدار کی 12 سالہ بچی کے ساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی، ملزم گرفتار
- نیشنل چیمپئنز کپ؛ پی سی بی کا شائقین کے لیے داخلہ مفت رکھنے کا اعلان
- مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
- گجرات؛ نومولود جڑواں بہن بھائی کو ماں نے شاپنگ بیگ میں ڈال کر پھینک دیا