بیجنگ: چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور چین کے قومی محکمہ شماریات کے سروس انڈسٹری سروے سینٹر کی جانب سے 31 اکتوبر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50.1 فیصد رہا جو ستمبر کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے اور مسلسل دو ماہ سے ماہانہ اضافہ ہوا ہے۔ یہ مسلسل پانچ ماہ تک 50 فیصد سے نیچے رہنے کے بعد توسیع کی حد میں واپسی بھی ہے۔ صنعتوں کے لحاظ سے ، 21 مینوفیکچرنگ ذیلی شعبوں میں سے 12 میں پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50فیصد سے زیادہ رہا ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر صنعتوں نے ترقی کے رجحان کو برقرار رکھا ہے اور مربوط معاشی بحالی میں اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر میں نیو آرڈرز انڈیکس 50 فیصد رہا جوستمبر کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ پیداوار کے لحاظ سے ، مینوفیکچرنگ انٹرپرائزز کا پروڈکشن انڈیکس ستمبر کے مقابلے میں 0.8 فیصد پوائنٹس اضافے سے 52 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
Trending
- ایشین گیمز میں پاکستان کا پہلا میڈل یقینی ہوگیا
- گرفتاریوں کا خدشہ: پی ٹی آئی قیادت نے ارکان اسبملی کو خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا
- ایشین گیمز: سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
- امریکا ایران سفارتی پیشرفت کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
- 27 ستمبر کو تیسری بار بغاوت کی پلاننگ کی جا رہی ہے، عظمیٰ بخاری
- فیفا آسیان کپ: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش
- پی ٹی آئی مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد میں سخت اقدامات، داخلی راستوں پر خندقیں، مورچے بنانے کا فیصلہ
- وسیم اکرم نے بابر اعظم کے دوبارہ ٹیسٹ کپتان بننے کو غلط فیصلہ قرار دے دیا
- اسٹیج کے معروف اداکار اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کرگئے