بیجنگ: چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات سمیت چھ محکموں نے حال ہی میں “قابل تجدید توانائی کے متبادل اقدامات پر مضبوط عمل درآمد کے بارے میں گائیڈ لائن” جاری کی ہے۔گائیڈ لائن کے مطابق چین کے 14 ویں پنج سالہ منصوبے کے اہم شعبوں میں قابل تجدید توانائی کے متبادل میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔2025 تک ملک بھر میں قابل تجدید توانائی کی کھپت 1.1 بلین ٹن معیاری کوئلے جبکہ2030 تک 1.5 بلین ٹن معیاری کوئلے سے زیادہ تک پہنچ جائےگی.
اس ہدف کی تکمیل کے لیے چین قابل تجدید توانائی کی محفوظ اور قابل اعتماد متبادل صلاحیت کو بہتر بنانے پر زور دے گا۔ قابل تجدید توانائی کی فراہمی کی صلاحیت کو جامع طور پر بہتر بنایا جائےگا۔ ریگستانوں، گوبی اور صحرائی علاقوں میں بڑے پیمانے پر پون بجلی اور فوٹو وولٹک اڈوں کی تعمیر میں تیزی لائی جائے گی اور آف شور ونڈ پاور کی کلسٹر ترقی کو فروغ دیا جائےگا. ڈیجیٹل اور اسمارٹ پاور گرڈز کی تعمیر کو تیز تر کیا جائےگااور اہل علاقوں کی حمایت کی جائےگی تاکہ وہاں بجلی صارفین کو مختلف ذرائع سے اپنے بجلی کی کھپت کے طرز عمل کو ایڈجسٹ کرنے میں رہنمائی فراہم کی جا سکے ۔ نئی توانائی اسٹوریج ٹیکنالوجیز کی تحقیق اور کثیر منظرنامے کے اطلاق کو مضبوط بنایا جائےگا۔ اس کے ساتھ ساتھ کلیدی شعبوں میں قابل تجدید توانائی کے متبادل کے اطلاق کو تیز تر کیا جائےگا ۔الیکٹرک مسافر گاڑیوں کی ترقی اور بسوں کے برقی متبادل کو فروغ دیاجائےگا. شہروں اور دیہی علاقوں میں نئی عمارتوں کے لئے گرین بلڈنگ معیارات کے مکمل نفاذ کو فروغ دیا جائےگا اور زراعت اور دیہی علاقوں میں صاف توانائی کے جدید استعمال کی مکمل حمایت کی جائےگی۔
Trending
- ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نظام ڈیجیٹل بنانے کیلیے 20کروڑ ڈالر قرض لینے کی تیاری
- پختونخوا کے 26 اضلاع ’ہارڈ ایریا‘ قرار؛ افسران کیلیے 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس منظور
- The continuous increase in petrol prices is not due to global conditions but the government’s incompetence, says Shahid Afridi
- اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا
- لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹس: 150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں متوقع
- میر رضا قتل کیس؛ بزنس پارٹنر اور وینڈر کے نام پولیس چالان میں شامل نہیں
- انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- حمیرا بانو نے عثمان پیرزادہ سے شادی کی تردید کر دی، اصلی شوہر کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
- وزیراعظم ٹاسک فورس کی بحری اصلاحات، میری ٹائم شعبے میں نمایاں کامیابیاں
- مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے