اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ “اسرائیل کو ایران میں نقل و حرکت کی آزادی ہے” اور اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل ایران میں کسی بھی مقام پر حملہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی ایف اور سیکیورٹی سروسز کو دیا جانے والا اولین ہدف ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے سے روکنا ہے۔ اسی دن اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ اس نے ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی کے لیے اسرائیلی انٹیلی جنس اینڈ سیکرٹ سروس (موساد) اور فضائیہ کی انٹیلی جنس کے اندر ایک نیا ادارہ قائم کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے 26 اکتوبر کو ایران پر حملہ کرنے سے قبل متعدد تربیتی مشقیں کی تھیں۔
ادھر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر حسین سلامی نے 31 اکتوبر کو کہا کہ اسرائیل کو لگتا ہے کہ وہ کچھ میزائل داغ کر تاریخ بدل سکتا ہے، لیکن انہیں کچھ عرصہ قبل ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کیے گئے فوجی آپریشن کو نہیں بھولنا چاہیے اور ایران اسرائیل کو “ناقابل تصور جواب” دے گا۔
Trending
- گزشتہ سال نافذ ہونے والا نیا وائیڈ بال قانون کیا ہے؟ ثناء میر نے وضاحت کردی
- مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات
- ملک میں آج بھی سونا سستا ہو گیا
- 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی
- چین مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والے اندرونی اور ضمنی خطرات پر خاص توجہ دیتا ہے، چینی وزارت خارجہ
- جب اے آئی دنیا کو “لکھنے” لگے: ہم ایک بےآواز علمی جنگ کے سامنے کھڑے ہیں
- فلپائن کے چین کی حدود میں نام نہاد سمندری دائرہ اختیار کے دعوے غیر قانونی ہیں، چینی وزارت خارجہ
- جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کے تائیوان سے متعلق بیانات اور اقدامات چین-جاپان تعلقات کاسب سے بڑا مسئلہ ہیں، چینی وزارت خارجہ
- بنیادی تحقیق پورے سائنسی نظام کا ماخذ ہے، چینی صدر
- چینی صدر کا فوجیان کےزانگ چو 110 کے تمام اہلکاروں کو جوابی خط