News Views Events
Apna Watan

چینی صدر کا فوجیان کےزانگ چو 110 کے تمام اہلکاروں کو جوابی خط

0

بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ فوجیان کے “زانگ چو 110 کے تمام اہلکاروں کو جوابی خط ارسال کیا، جس میں انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان سے بھرپور توقعات کا اظہار کیا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ “زانگ چو 110 عوامی سلامتی کے نظام کا ایک نمایاں حوالہ ہے اور اس نے ان پر گہرا تاثر چھوڑا ہے۔ عوام کی خدمت اور شہریوں کے امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے اہلکاروں کی مسلسل محنت اور خدمات کو وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے، جس پر انہیں بہت خوشی ہوئی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ عوام کی خوشحالی کا تحفظ اور ملک و قوم کی امن و سلامتی کی حفاظت عوامی سلامتی کے اہلکاروں کی اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک بھر کے عوامی سلامتی کے اہلکار عوامی خدمت کے اولین عزم پر قائم رہیں گے، اچھی روایات کو فروغ دیں گے، ذمہ داری اور خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کریں گے، عوام کی مشکلات دور کرنے کے لیے خلوص اور احساس کے ساتھ خدمات انجام دیں گے، بھرپور محنت سے ہر گھر کے امن و سکون کی حفاظت کریں گے اور پارٹی و عوام کے وفادار محافظ بنیں گے۔ “زانگ چو 110نے 110 ہنگامی پولیس سروس کے فوری ردعمل کے نظام میں مسلسل جدت لاتے ہوئے اسے بہتر بنایا ہے اور جرائم کے خلاف کارروائی، امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی خدمت سمیت مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.