اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پاکستان کو علامہ اقبال کے خواب کے عین مطابق بنائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو مسلم لیگ ہاؤس میں یوم اقبال کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم ابھی اس منزل سے دور ہیں جس کا خواب مصور پاکستان علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا۔ ہمیں اس خواب کی تعبیر کے حصول کے لئے مل جل کر شب و روز محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں اپنے ملک کو حقیقی طور پر علامہ محمد اقبال کے تصور کے عین مطابق بنائیں گے۔ انہوں نے پوری قوم کو یوم اقبال پر مبارکباد بھی پیش کی۔ تقریب میں یوم اقبال کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، کنور دلشاد، غلام مصطفیٰ ملک، مہرین ملک آدم، جہانزیب امجد، شاہزیب امجد، چوہدری جہانگیر اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔
Trending
- 10 روپے کے نوٹ کب بند ہو رہے ہیں؟ اسٹیٹ بینک کی وضاحت جاری
- راولپنڈی؛ شادی شدہ لڑکی سے والد کے دوست کی اسلحے کے نوک پر مبینہ جنسی زیادتی
- ابھیشیک شرما نے 30 گیندوں پر سنچری بنا کر روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
- دلجیت دوسانجھ ویمبلے میں پرفارم کرنے والے پہلے پنجابی گلوکار بن گئے
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئے
- حرمین کے دفاع اور تحفظ کیلیے کیلیے پاکستان کا بچہ بچہ جان دینے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمان
- آئی سی سی کا اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان
- آج اپنی انا، ضد چھوڑ کر کیوان کی پہلی سالگرہ میں شریک ہوجاؤ، ایمان کا رجب بٹ کیلیے جذباتی پیغام
- پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ڈیزل مزید مہنگا
- خوراجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین