بیجنگ:موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقین کی 29ویں کانفرنس آذربائیجان میں منعقد ہو رہی ہے۔ گلوبل انرجی انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ کوآپریشن آرگنائزیشن نے 15 تاریخ کو ایک تھیم ایونٹ کا انعقاد کیا۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نئی توانائی کی عالمی تنصیب کی صلاحیت 2.7 بلین کلوواٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس میں سے چین کی نئی توانائی کی کل نصب صلاحیت 1.25 بلین کلوواٹ تک پہنچ گئی جو کہ عالمی تناسب کا تقریباً 45 فیصد ہے۔ چین دنیا میں نئی توانائی کی مجموعی سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں بھی پہلے نمبر پر ہے ۔ چین دنیا میں ونڈ پاور، فوٹو وولٹک اور بیٹری کے آلات کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے، جس کی الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے ، اس نے عالمی نئی توانائی کی تیز رفتار ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
گلوبل انرجی انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کوآپریشن آرگنائزیشن کے چیئرمین شن باؤ ان نے کہا کہ 2023 میں چین کی پون بجلی اور فوٹو وولٹک کے استعمال کی شرح 97 فیصد سے تجاوز کر گئی اور ملک کی قابل تجدید توانائی سے بجلی کی پیداوار 2.95 ٹریلین کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گئی ۔ چین میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی 2.5 بلین ٹن کمی کی گئی ، یوں چین نے کم کاربن کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اجلاس میں مہمانوں نے نئی توانائی کی عالمی ترقی کو فروغ دینے میں چین کے تعاون کو سراہا۔
Trending
- پمز واقعے میں زندہ بچنے والی واحد نومولود کی خالہ کے ہوشربا انکشافات، انتظامیہ کا پول کھول دیا
- ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- گووندا اور سنیتا آہوجا نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا، علیحدگی کی افواہیں پھر تیز
- باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
- نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بچپن میں کس سنگین بیماری کا شکار ہوئے؟ حیران کن انکشاف
- اپیک 2026: چین کی میزبانی میں عالمی تعاون کا دائرہ وسیع
- کینیڈا کا 700 سے زائد امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات کا اعلان
- چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کا مضبوطی سے دفاع کیا جائےگا، سدرن تھیٹر کمانڈ
- اسرائیل کا اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی میں زبردستی داخلہ، یو این کے سیکرٹری جنرل کی شدید مذمت