بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس 2024 ووچن سمٹ کی افتتاحی تقریب کےموقع پر ورچوئل مبارکباد پیش کی۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت سائنسی وتکنیکی اور صنعتی انقلاب کا ایک نیا دور تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور مصنوعی ذہانت سمیت نئی ٹیکنالوجیز نے دنیا کو سمجھنے اور تبدیل کرنے کے لئے انسانوں کی صلاحیت کو بہت بڑھایا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ غیر متوقع خطرات اور چیلنجوں کا ایک سلسلہ بھی سامنے آیا ہے۔ ہمیں جدت طرازی کو اول محرک قوت کے طور پر لیتے ہوئے سیکورٹی کو باٹم لائن سمجھتے ہوئے عوام کو فوائد پہنچانے کو اپنا مشن قراردینا ہوگا اور سائبر اسپیس کی جدت طرازی اور سلامتی پر مبنی فائدہ مند ترقی کو تیز کرنا چاہیئے.شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ چین دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ مل کر سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہے، تاکہ انٹرنیٹ عوام اور دنیا کو بہتر طور پر فائدہ پہنچا سکے۔
Trending
- سلمان خان دکھی کیوں ہیں؟ اداکار کی پراسرار پوسٹ وائرل
- اسلام آباد میں پاکستان ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی ایکسپو 10 اکتوبر سے شروع ہوگی
- کراچی میں ہنڈی حوالہ کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، ایک کروڑ 8 لاکھ روپے برآمد
- فتح جنگ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائیاں، متعدد دکانداروں کو جرمانے اور وارننگ
- دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی وطن واپسی، رضا اللہ کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
- امیتابھ بچن نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی وضاحت کردی
- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری
- سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
- آسٹریلیا کے سات سابق کپتان عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے
- عامر خان پہلی بار ’سپر ہیرو‘ کے روپ میں؟ کون سے پروجیکٹ میں کام کریں گے؟