پشاور: تحریک انصاف کی قیادت نے کل ہر صورت اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے اور ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کہتے ہیں تمام رکاوٹیں توڑ کر ڈی چوک پہنچیں گے۔
وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں تحریک انصاف کے بڑوں کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر گوہر کی صدارت میں ہوا جس میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، سابق صدر عارف علوی، شبلی فراز، سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں اسلام آباد مارچ کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے بڑوں نے فیصلہ کیا کہ احتجاج ہر صورت ہوگا، ڈی چوک پر دھرنا ہوگا، تمام رکاوٹیں پار کرکے منزل پر پہنچیں گے، اس بار واپسی نہیں ہوگی۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ آ ئین پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، کسی صورت سرنڈر نہیں کریں گے، 24 نومبر کو پوری قوم سڑکوں پر ہوگی۔
Trending
- اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 825 پوائنٹس کی کمی
- ایشین گیمز 2026، بارش نے پاکستان کو کوارٹر فائنل کھیلے بغیر سیمی فائنل میں پہنچا دیا
- سیلاب آیا نہیں محکمہ آبپاشی سندھ نے 77 کروڑ روپے روکنے پر خرچ کر ڈالے
- ویرات کوہلی نے ایک ہی میچ میں سچن ٹنڈولکر کے دو ریکارڈز توڑ دیے
- میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نہ ہو سکا
- پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی شمولیت کا امکان
- عینا آصف 18 برس کی ہو گئیں، سالگرہ کی خوبصورت تصاویر دیکھیں
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کم ہوگئی
- جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش
- فٹبالر کے ٹخنوں تک لمبے بال مخالف کھلاڑیوں کیلیے مصیبت بن گئے
Next Post