ابوظہبی: نیپالی کرکٹر پرتیش گھرتی چھتری نے ہانگ کانگ سکسز میں ابھی بالنگ کا مظاہرہ کیا تھا ،بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے چار میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کیں جن میں سے زیادہ تر وکٹیں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف آئیں۔ نوجوان کھلاڑی نے ہانگ کانگ سکسز کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ مجھے ہانگ کانگ سکسز کا حصہ بننے اور اس فارمیٹ میں کھیلنے میں بہت مزہ آیا لیکن یہ گیند بازوں کے لئے بہت چیلنجنگ ہے۔ مثبت بات یہ ہے کہ جب آپ بڑے میدانوں پر کھیلتے ہیں جہاں آپ کے پاس نو فیلڈر ہوتے ہیں تو آپ باؤلر کے طور پر زیادہ پراعتماد ہوتے ہیں۔ پرتیش نے کہا کہ یہ باؤلر کو ذہنی طور پر سخت بنادیتا ہے۔پرتیش جنہیں 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیپال کی ٹیم کو دیکھنے کے بعد اس کھیل کو اپنانے کی ترغیب ملی تھی وہ وراٹ کوہلی اور ہردک پانڈیا کے مداح ہیں۔ آل راؤنڈر نے ایشیا کپ کے دوران دونوں بھارتی اسٹار کھلاڑیوں سے ملاقات کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایشیا کپ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں سے بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ میں اپنے بچپن کے دنوں سے وراٹ کوہلی کو فالو کرتا رہا ہوں۔ مجھے ٹورنامنٹ کے دوران ان سے ملنے کا موقع ملا۔ ہاردک پانڈیا ایک اور کرکٹر ہیں جو مجھے بہت متاثر کرتے ہیں کیونکہ وہ ایک آل راؤنڈر ہیں۔
Trending
- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ
- پنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع
- پاکستان میں باکسنگ ٹیلنٹ کی کمی نہیں، حکومتی سپورٹ کی ضرورت ہے: عامر خان
- 58 سال کی عمر میں ونَے پاٹھک کی فٹنس کا راز، سادہ کھانا اور یوگا
- وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی
- جھوٹی اور فحش ویڈیوز سے کردار کشی سیاست نہیں، خواتین پر حملہ ہے، عظمیٰ بخاری
- روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی
- آر مادھون نے ممبئی میں کروڑوں کے گھر کی بالکونی میں سبزیاں اگانا شروع کردیں
- امریکا میں ڈیزل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- زائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹی