مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا بنیادی حصہ ہے، شی آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو نا چا ہئے، شی جن پھنگ
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا بنیادی حصہ ہے اور بین الاقوامی عدل و انصاف سے متعلق ہے۔ اس وقت ہماری اولین ترجیح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر مکمل اور مؤثر طریقے سے عمل درآمد، جنگ بندی اور لڑائی کو جلد از جلد ختم کرنا اور خطے میں صورتحال کو آسان بنانا ہے۔بد ھ کے روز چینی صدر نے اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ اس بات کا بنیادی راستہ یہ ہے کہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد کیا جائے، مسئلہ فلسطین کے سیاسی تصفیے کو فروغ دیا جائے، 1967 ء کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو ۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی بھرپور حمایت کی ہے، اتحاد کو مضبوط بنانے میں تمام فلسطینی دھڑوں کی حمایت کی ہے، تقسیم کے خاتمے اور فلسطینی قومی اتحاد کو مضبوط بنانے سے متعلق بیجنگ اعلامیے پر عمل درآمد کیا ہے اور داخلی مصالحت حاصل کی ہے۔ چین فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانے اور ایک بڑی، زیادہ مستند اور زیادہ موثر بین الاقوامی امن کانفرنس کے انعقاد کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ چین مسئلہ فلسطین کے جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن