اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے اعلان کیا کہ اس دن لبنان اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے بعد، جنوبی لبنان، بیروت کے جنوبی مضافات اور وادی بیکا میں رہنے والے یکے بعد دیگرے واپس آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اعدادوشمار کے مطابق لبنان میں اس وقت تقریباً 9 لاکھ افراد بے گھر ہیں، جن میں سے تقریباً 2 لاکھ اب بھی طبی خدمات تک فوری رسائی کے بغیر پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔
لبنان-اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچنے کے فورا بعد، 27 نومبر کو فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کی کہ امریکی صدر بائیڈن نے ابتدائی طور پر اسرائیل کو 680 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے فروخت کی پیشرفت کی تصدیق کرنے سے انکار کر کیا ہے لیکن کہا کہ ایران سے متعلق خطرات کا مقابلہ کرنےمیں اسرائیل کے لیے امریکی سکیورٹی سپورٹ “غیر متزلزل” ہے۔
یاد رہے اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے 26 نومبر کی شام کو لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دی۔
Trending
- کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی
- جہاز کے ذریعے مچھر جرمنی پہنچ گیا، کاٹنے سے ایک ایئرپورٹ ملازم ہلاک
- نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
- جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار