بیجنگ : چھیو شی میگزین کے 23 ویں شمارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے “ہمیں درست راستے پر قائم رہنا اور جدت طرازی پر عمل کرنا چاہئے”۔ یہ مضمون جنوری 2013 سے اگست 2024 تک شی جن پھنگ کے اہم بیانات کے اقتباسات پر مبنی ہے۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چینی قوم درست راستے پر قائم رہ کر جدت طرازی کی حامل قوم ہے۔درست راستے پر قائم رہ کر جدت طرازی پر عمل کرنا نئے دور میں ملک کی حکمرانی کے حوالے سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا اہم نظریاتی طریقہ ہے۔ صرف درست راستے پر قائم رہنےسے ہی ہم تخریبی غلطیوں سے بچ سکتے اور صرف جدت طرازی سے ہی ہم وقت کو سمجھ کر اس کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔ چینی طرز کی جدیدیت کی تلاش ہی درست راستے پر قائم رہتے ہوئے جدت طرازی کا ایک تاریخی عمل ہے۔ چینی طرز کی جدیدیت کو آگے بڑھانےکے نئے سفر میں، ہمیں چینی طرز کی جدیدیت کی چینی خصوصیات، بنیادی تقاضوں اور اہم اصولوں پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، اور ساتھ ہی ملک کی مجموعی ترقی میں جدت طرازی کو نمایاں مقام دینا ہوگا،۔ ہمیں تھیوری، عمل، نظام، ثقافت سمیت دیگر پہلوؤں میں جدت طرازی کو بھرپور طریقے سے فروغ دینا ہوگا، اور ترقی کے نئے شعبوں کو مسلسل کھولنا ہوگا اور ترقی کے لئے نئی قوت محرکہ تشکیل دینا ہوگی۔
Trending
- بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے سامنے مودی کا بیانیہ زمیں بوس
- پی ایس ایل 12 کے لیے دو ونڈوز سامنے آ گئیں، سپر سکسز کی تجویز
- نیشنل انٹیلی جنس بیورو کا قیام ، جاپان کا ارادہ منظر عام پر آ گیا
- فلپائن کی علاقائی حدود میں جزیرہ ہوانگ یئن کبھی ان میں شامل نہیں رہا , چینی وزارت خارجہ
- چین کے نئے تین نمایاں شعبے عالمی مینوفیکچرنگ کی جدت اور اپ گریڈ یشن کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گے، چینی میڈیا
- چین کا امریکہ سے چینی کمپنیوں پر دباؤ بند کرنے کا مطالبہ
- چینی صدر کی قیادت میں چین نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدر سلوواکیہ
- فیفا کا نجی سرمایہ کاری منصوبے کی شدید مخالفت کے باوجود مشاورت جاری رکھنے کا اعلان
- فٹبال: امتیازی رویے پر کم از کم 10 میچز کی پابندی لازمی قرار
- ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی