ابوظہبی :ناردرن واریئرز نے عجمان بولٹس کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر لیگ کے 8ویں ایڈیشن 2024 میں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات کو بہتر بنا لیا ہے۔ کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ اور افغان فاسٹ بولر عظمت اللہ عمرزئی نے وارئیرز کی جانب سے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں اور بالترتیب 7 اور 10 رنز دیئے۔ان دونوں کی کوششوں کی بدولت واریئرز نے بولٹس کو 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز تک محدود کر دیا۔کیوی بلے باز کولن منرو کی ابتدائی وکٹ گنوانے کے باوجود، جنہیں محمد محسن نے 13 رنز پر آوٹ کیا، فن ایلن اور ویسٹ انڈیز کے بین الاقوامی کھلاڑی برینڈن کنگ نے مضبوط شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ نیوزی لینڈ کے بین الاقوامی کھلاڑی ایلن نے 23 گیندوں پر 41 رنز بنائے جبکہ کنگ نے 21 گیندوں پر 23 رنز بنائے جس کی بدولت وارئیرز نے میچ صرف 7.4 اوورز میں جیت لیا۔
Trending
- کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی
- جہاز کے ذریعے مچھر جرمنی پہنچ گیا، کاٹنے سے ایک ایئرپورٹ ملازم ہلاک
- نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
- جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار