یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ کی بین الحکومتی کمیٹی کا 19واں باقاعدہ اجلاس پیراگوئے کے دارالحکومت آسنسیون میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں 61 پروجیکٹس یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہوئے۔
اس اجلاس کے دوران چین کی جانب سے پروجیکٹ “اسپرنگ فیسٹیول: روایتی نیا سال منانے کے لئے چینی لوگوں کا سماجی عمل” یونیسکو کے انسانی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہوا ، جبکہ ” چینی روایتی لکڑی کے آرک برج کی تعمیر کی تکنیک” “چھیانگ قومیت کا روایتی نیا سال” “لی قومیت کی روایتی ٹیکسٹائل، رنگنے، بنائی اور کڑھائی کی تکنیک”سمیت تین پروجیکٹس، تحفظ کی فوری ضرورت کی حامل غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست سے انسانی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں منتقل ہوئے جس میں کل 61 پروجیکٹس ہیں۔
ابھی تک “غیر مادی ثقافتی ورثے کا تحفظ کنونشن” کے 183 رکن ممالک ہیں۔ اس کنونشن کا مقصد غیر مادی ثقافتی ورثے کا تحفظ ہے جس میں زبانی روایت، اظہار، پرفارمنس آرٹ، سماجی عمل، رسم و رواج، تہوار کی سرگرمیاں، فطرت اور کائنات کے بارے میں معلومات اور عمل، اور روایتی دستکاری شامل ہیں۔
Trending
- پیٹرول اسکیم؛ وزیراعظم کی انتظامیہ اور پمپ عملے پر مشتمل سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت
- پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 200 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی
- جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر جاری کردیں
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری، افسران کے اثاثوں کی تفصیل ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
- پاکستان سے برطانیہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کی مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
- حکومت کا عوام پر ایک اور پیٹرول بم، قیمتوں میں پھر سے بڑا اضافہ
- کراچی، شاہین فورس کے زخمی اہلکاروں کو اپنی گاڑی میں اسپتال لے جانے والے شہری کا بیان سامنے آ گیا
- غیرازدواجی تعلقات کا شبہ،شوہر نے سوئی ہوئی بیوی کوہلاک کردیا
- حوثیوں کا سعودی ایف-15 طیارہ مار گرانے کا دعویً
- اٹک سے تعلق رکھنے والے محمد نذیر نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا