شارجہ (سپورٹس ڈیسک) شارجہ واریئرز نے نیوزی لینڈ کے بہترین فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کو ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے آمدہ ایڈیشن کے لئے اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے وہ شارجہ واریئرز کی قیادت کریں گے۔
گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت اور نچلے آرڈر کے بلے بازی کی وجہ سے پہچانے جانے والے ساؤتھی اپنے کیریئر کے مختلف مراحل میں مختلف فارمیٹس میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرچکے ہیں۔
19 برس کی عمر میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کرنے والے نیوزی لینڈ کے اس کھلاڑی نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے ملک کے لئے ون ڈے اور ٹیسٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلا۔ انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو پر ساؤتھی کی پہلی بین الاقوامی وکٹ پال کولنگ ووڈ کی تھی۔ مجموعی طور پر انہوں نے 126 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں اور 16.7 کے اسٹرائیک ریٹ سے 8 کی اکانومی کے ساتھ 164 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔
شارجہ واریئرز کا کہنا ہے کہ ساؤتھی کا تجربہ آئی ایل ٹی 20 کے آئندہ سیزن کے لئے ٹیم کو تقویت دے گا۔ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کا آغاز 11 جنوری سے ہوگا اور شارجہ واریئرز اپنا پہلا میچ 12 جنوری کو گلف جائنٹس کے خلاف کھیلے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹم ساؤتھی نے کہا کہ شارجہ وارئرز کے پاس شاندار اسکواڈ موجود ہے جس میں جارحانہ بلے باز اور ہوشیار اور ہنرمند بولرز موجود ہیں۔ یہ کپتانی کرنے اور اس طرح کے باصلاحیت کرکٹرز کے گروپ میں رہنے کے لئے واقعی ایک دلچسپ وقت ہوگا۔ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ میری بات چیت بھی اب تک بہت نتیجہ خیز رہی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ایک اچھا سیزن ہوگا۔ میں ٹیم میں شامل ہونے اور اس کی قیادت کرنے کے لئے واقعی پرجوش ہوں۔
Trending
- ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
- 571 وکٹیں لینے والے نیتھن لائن کا مستقبل خطرے میں آگیا، سلیکٹرز پریشان
- چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا
- کراچی میں 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے برآمد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- ٹیسٹ رینکنگ: مچل اسٹارک نے جسپریت بمراہ سے پہلی پوزیشن چھین لی
- اشنا شاہ اور حمزہ امین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، اداکارہ نے بیٹے کی تصاویر شیئر کر دیں
- لیاؤچھینگ سے گوادر تک: گدھوں کی صنعت چین -پاکستان زرعی تعاون کو فروغ دے رہی ہے
- پمز ہسپتال کے افسوسناک سانحے پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا اظہار افسوس
- پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
- جوکووچ اور سبالینکا یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز سے باہر