روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آذربائیجان کے صدر علیئیف کے ساتھ آذربائیجان ایئرلائنز کے طیارے کے حادثے کے حوالے سے ٹیلی فونک بات چیت کی اور روسی فضائی حدود میں حادثے کا شکار ہونے والےمسافر طیارے کی فزیکل اور تکنیکی مداخلت پر معافی مانگی۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اسی روز یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی علیئیف سے فون پر بات کی اور آذربائیجان ایئرلائنز کے حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ زیلنسکی نے کہا کہ اب اولین کام ، مکمل تحقیقات کرنا اور اس میں شامل معاملات کو سمجھنا ہے۔
آذربائیجان کے صدر علیئیف نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی بیرونی سطح پر کئی سوراخ تھے، دوران پرواز کیبن میں داخل ہونے والے سخت مواد سے مسافر اور عملہ زخمی ہوئے، اور زندہ بچ جانے والے مسافروں اور عملے نے بیرونی فزیکل اور تکنیکی مداخلت کی بھی تصدیق کی۔
حادثے کی تحقیقات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ ٹوکائیف نے 28 تاریخ کو نشاندہی کی کہ معلومات کی اشتعال انگیزی اور جھوٹ کو روکنا ضروری ہے۔ قازقستان کے نائب وزیر اعظم نے بتایا کہ قازقستان نے تحقیقات کے لیے 17 بین الاقوامی ماہرین کو بلایا ہے۔ فی الحال ماہرین اس نتیجے پر پہنچ رہے ہیں کہ طیارے کو قازقستان کی فضائی حدود کے باہر نقصان پہنچا تھا۔
Trending
- محبت کا اظہار مہنگا پڑ گیا، بوائے فرینڈ کی گاڑی لپ اسٹک بوسوں سے بھرنے پر جرمانہ
- کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی
- جہاز کے ذریعے مچھر جرمنی پہنچ گیا، کاٹنے سے ایک ایئرپورٹ ملازم ہلاک
- نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
- جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے