دبئی : ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے تیسرے سیزن کی واپسی کے ساتھ ہی لیگ اور اس کے براڈکاسٹ پارٹنرز زی نیٹ ورک نے ناظرین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے ایک شاندار کمنٹری لائن اپ تشکیل دی ہے۔ آئی ایل ٹی 20 کے تیسرے سیزن کی کمنٹری ٹیم میں وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر، ہربھجن سنگھ، نیل اوبرائن ایان اسمتھ ، آئن بشپ، سائمن ڈول، وریندر سہواگ اور ایلن ولکنز شامل ہیں۔ انجم چوپڑا، صبا کریم، روہن گواسکر، نکھل چوپڑا، ڈیرن گنگا، عروج ممتاز، وویک رازدان، ریما ملہوترا اور اجے مہرا اس کو مزید تقویت دیں گے۔ کمنٹیٹرز ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ آئی ایل ٹی 20 کے ساتھ اپنے تیسرے سیزن کے لئے واپسی پر بہت خوش ہوں۔ اس خطے نے کرکٹ کے بہت سے یادگار لمحات دیکھے ہیں جن میں سے بہت سے میرے کیریئر کی جھلکیاں ہیں۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 میں بین الاقوامی ستاروں اور آنے والے مقامی کرکٹرز کا امتزاج یقینی طور پر اس وراثت میں اضافہ کرے گا۔وریندر سہواگ نے کہا کہ انہیں ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 میں کارنیوال جیسا ماحول پسند ہےیہ میرے لئے گھر سے دور ایک گھر کی طرح ہے۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ہمیشہ کرکٹرز کے معیار اور مقامات کی وجہ سے بہت مسابقتی ہوتا ہے اور میں دنیا بھر کے شائقین پر زور دیتا ہوں کہ وہ کچھ بہترین کرکٹ کو دیکھیں۔
Trending
- کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی 8 سالہ محبت بالآخر شادی میں تبدیل ہو گئی
- سات دن مسلسل اضافے کے بعد آج سونا سستا ہوگیا
- پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول میں تبدیلی
- آسٹریلیا کا بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے پلیئنگ الیون کا اعلان
- کرپشن اسکینڈلز کے بعد ابوظہبی ٹی10 لیگ میں بڑی تبدیلیاں
- فیفا کے صدر کو عہدے سے ہٹانا سنگین غلطی ہوگی، ٹرمپ انفانٹینو کی حمایت میں بول پڑے
- والد کے انتقال کے بعد میسی اب فٹبال کھیلیں گے یا نہیں؟ غیر یقینی صورتحال
- تاجک سفیر کی پاکستانی قوم کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد
- پاکستان کی مالیاتی کارکردگی 22 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی: خرم شہزاد
- آزاد کشمیر انتخابات؛ شیری رحمان کا ایل اے 15 میں ری پولنگ کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ