اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے عالمی ادارے کا مکمل رکن بننے کے لیے فلسطینی اتھارٹی کی درخواست مزید غوروخوض کی غرض سے عالمی ادارے کی رکنیت کمیٹی کو بھیج دی ہے، واضح رہے کہ رواں ماہ اپریل کے لیے مالٹا سلامتی کونسل کا صدر ہے۔
مالٹا کی اقوام متحدہ کی سفیر وینیسا فریزیئر کے مطابق 15 رکنی کمیٹی اس ماہ فلسطین کی حیثیت کے بارے میں فیصلہ کرے گی، انہوں نے کمیٹی کو فلسطینی اتھارٹی کی درخواست پر غور کے لیے پیر کو اجلاس کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانے پر بات چیت کا آغاز
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست سلامتی کونسل کی کمیٹی برائے نئے ارکان کو جمع کروائی ۔ انتظامات کے مطابق کونسل کے نئے ارکان کے داخلے سے متعلق کمیٹی کی پہلی داخلی مشاورت اسی دن ہو تی ہے۔
فلسطین اس وقت اقوام متحدہ میں مبصر ہے اور فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن تسلیم کرنے کے لیے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی رضامندی درکار ہے۔
یاد رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے 2011 میں اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کے لیے درخواست دی تھی لیکن امریکا نے اس وقت اپنی ویٹو پاور استعمال کرنے کی دھمکی کے ساتھ کہا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پہلے ایک معاہدہ ہونا چاہیے جس پر فلسطین نے اپنی درخواست معطل کردی تھی ۔
Trending
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر
- 18 ویں برکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- چین نے ہمیشہ چین-بھارت تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے، چینی صدر
- اس وقت مختلف خطرات اور چیلنجز یکے بعد دیگرے سامنے آرہے ہیں، چینی صدر
- آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات، پاکستان کو نئے اہداف اور شرائط سے آگاہ کیے جانے کا امکان
- جی سی یو لاہور کے طالب علم کا سائیکل پر ایک ہزار کلومیٹر سے زائد سفر
- مسائل کے حل کیلئے قومی سطح پر ڈائیلاگ نا گزیر ہے ،پیشرفت ہونی چاہیے ‘ ہمایوں اختر خان