دبئی : پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ آئی ایل ٹی 20 کی تیاری کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اب بھی پاکستان کو دینے کے لئے بہت کچھ ہے۔جون 2024 میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے 34 سالہ کھلاڑی پاکستان کی جانب سے نہیں کھیلے ہیں۔ تاہم انہوں نے وائپرز وائسز پوڈ کاسٹ کو بتایا کہ انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کو ختم نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ پاکستان کے لئے دوبارہ کھیلیں گے ۔ دراصل بہت سے لوگ اس سے متعلق نہیں جانتے کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد بیمار ہو گیا اور فٹ نہ ہونے وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہوئے۔ تاہم اب میں سو فیصد صحتیاب ہوچکا ہوں اور آپ مجھے پاکستان کی اگلی بین الاقوامی سیریز میں دیکھیں گے۔ پاکستان کے لئے اگلا بڑا وائٹ بال ٹورنامنٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ہے جس کی میزبانی پاکستان کررہا ہے اور یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جس میں 2017 میں فخر زمان نے لندن کے اوول میں فائنل میں بھارت کے خلاف میچ وننگ سنچری بنا کر عالمی سطح پر خود کو منوایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا منصوبہ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ہے۔ وہ آسٹریلیا کے دورے یا جنوبی افریقہ کے دورے میں نہیں کھیلے کیونکہ ان کا پورا منصوبہ صرف چیمپئنز ٹرافی میں کھیلنے کا تھا تاکہ وہ خود کو دستیاب رکھ سکیں اور ٹورنامنٹ کے لئے مکمل طور پر فٹ ہوں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ اوپنر صائم ایوب حال ہی میں دورہ جنوبی افریقہ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ممکنہ طور پر فخر زمان کے لئے جگہ بننے کا امکان ہے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ پورے ٹورنامنٹ میں ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ رہیں گے اور صائم کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔رواں سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لئے ڈیزرٹ وائپرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ ٹام موڈی نے فخر زمان پرسب سے زیادہ توجہ مرکوز کررکھی ہ آسٹریلیا کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فاتح نے بائیں ہاتھ کے اس بلے باز کو ’’حقیقی میچ ونر‘‘ قرار دیا ہے۔
Trending
- پاسپورٹ نہ ہونے والی بات بلکل غلط ہے، رضا اللہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
- استحکام پاکستان پارٹی کا وفاق، پنجاب اور گلگت سے آزادکشمیر تک پارلیمانی قوت بننے کا سفر
- یو ایس اوپن: پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والے بین شیلٹن کو زیوریو کا چیلنج درپیش
- شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر