بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے لاء سوسائیٹز پر زور دیا ہے کہ وہ پل طور پر اپنا کردار بہتر بنائیں۔چائنہ لاء سوسائٹی کی 9 ویں کانگریس کو جمعہ کے روز لکھے گئے ایک خط میں شی نے لاء سوسائیٹز کے مقصد کو نئی بنیادیں مہیا کرنے پر زور دیا۔قانون پر مبنی نظم ونسق کے وسیع پیمانے پر فروغ دینے میں لاء سوسائٹیز کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے شی نے کہا کہ انہیں پارٹی کی مجموعی قیادت کو برقرار رکھنا اور پارٹی و ملک دونوں کے وسیع تر مقاصد کی تکمیل جاری رکھنی چاہئے۔انہوں نے تمام سطح کے لاء سوسائٹیز پر زور دیا کہ وہ قانونی تحقیق کا کام آگے بڑھانے، قانون کی عملدرآمدی میں تعاون کرنے، عوامی شعور بیدار کرنے اور قانونی پیشہ ور افراد کی تربیت کے لئے ٹھوس کوششیں کریں۔شی نے کہا کہ قانونی سکالرز اور پریکٹیشنرز قانون کی عملداری پر اعتماد کو مضبوط کرنے اور قانون پر مبنی نظم ونسق کے میں پیشرفت کے اہم کام کے لئے خود کو وقف کریں۔
Trending
- حارث رؤف کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی خواہش، سری لنکا سیریز پر نظریں
- پیرس ڈکیتی کیس: کِم کارڈیشین نے صرف ایک یورو معاوضہ کیوں طلب کیا؟
- سونے اور چاندی کی قیمت مزید بڑھ گئی
- بحری اصلاحات میں این ایل سی کا اہم کردار، جدید نظام سے بندرگاہی سرگرمیوں کی نگرانی
- ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ثنا عارف کی متاثر کن کہانی
- وسیم اکرم نے فخر عالم کی پرانی ڈانس ویڈیو شیئر کر دی، مداح حیران
- درآمد شدہ موبائلز پر سیلز ٹیکس کی آسان اقساط میں ادائیگی کا اعلان
- پیٹرول اسکیم؛ وزیراعظم کی انتظامیہ اور پمپ عملے پر مشتمل سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت
- پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 200 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی
- جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر جاری کردیں