اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افریقہ میں انسداد دہشت گردی کےلئے اعلیٰ سطحی کھلی بحث کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں چینی نمائندے نے نشاندہی کی کہ چین اور افریقہ نئے دور میں ہمہ موسمی ہم نصیب معاشرہ ہیں اور چین دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے میں عالمی برادری کے ساتھ ملکر افریقہ کو مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں بعض افریقی ممالک تنازعات، سیاسی عدم استحکام اور معاشی تنزلی کے شکار ہیں ، جس کی بدولت دہشت گرد قوتیں دوبارہ پھیل رہی ہیں۔ چین نے دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پر عمل کرنے، افریقی ممالک کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور افریقہ کو دہشت گردی کی بنیاد ختم کرنے میں مدد دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے معاملے پر دوہرا معیار اپنانے، منتخب انسداد دہشت گردی کرنے اور یہاں تک کہ دہشت گرد قوتوں کا ذاتی جغرافیائی سیاسی مفادات کے لئے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے بالآخر خود کو نقصان پہنچےگا۔
Trending
- ایشین گیمز میں جیولن تھرو کا فائنل کل ہوگا
- ایشین گیمز: پاکستان کے انصر اقبال لانگ جمپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- میچ میں عراق کی فتح کے بعد عراقی اور کویتی کھلاڑیوں میں ہاتھا پائی
- امن معاہدہ مسترد، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- Series against Sri Lanka: Pakistan Under-17 cricket team squad announced; Azan Ahmed appointed captain.
- جنوبی سندھ صوبے کی تحریک پہلے بھی چلائی، آج بھی مؤقف پر قائم ہوں، آفاق احمد
- فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، سپر 60 لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں
- وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ آمد
- دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز جیت لی
- ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور اروب جتوئی کو تنقید کا سامنا