بیجنگ : برازیل میں چائنا میڈیا گروپ کی "اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب ساؤ پاؤلو میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ساؤ پاؤلو میں چین کے قائم مقام قونصل جنرل تیان یو زین اور برازیل کے متعدد محکموں کے سربراہان نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔تقریب میں برازیل کی سیاسی شخصیات ،تعلیمی اداروں اور میڈیا سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔
شین ہائی شیونگ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ جشن بہار کا تہوار چینی قوم کے سب سے اہم روایتی تہواروں میں سے ایک ہے۔یہ تہوار نہ صرف اقوام متحدہ کی جانب سے مقرر کردہ عالمی دن بن گیا ہے بلکہ گزشتہ سال اسے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ۔ ” چانیز نیو ایئر ” عالمی سطح پر تہذیب کے پھولوں میں اپنی ایک منفرد کشش کے ساتھ کھلتا ہے. چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا مسلسل 42 سال سے منعقد کیا جا رہا ہے اور آج دنیا میں نئے سال کے موقع پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ثقافتی اور فنکارانہ ٹی وی پروگرام بن گیا ہے۔ ہم مخلصانہ طور پر تمام لوگوں کو اس عظیم ثقافتی آڈیو ویژول میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔امید ہے کہ اسپرنگ فیسٹیول گالا کے ذریعے گھر سے دور رہنے والے چینی اپنے گھر کی گرمجوشی کو محسوس کر سکیں گے اور زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی دوست اس شاندار ثقافتی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔
Trending
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات، مہنگائی میں 0.69 فیصد کمی
- حریت رہنما سید منظور احمد شاہ کی رہائی، حریت قیادت کا شکریہ ادا
- امریکا سے معاہدہ نہ کیا تو پہلے سے زیادہ دردناک حملے کرینگے،اسرائیل کی ایران کو دھمکی
- روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اَپ گریڈیشن کیلیے تقریباً 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری
- عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
- وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا فوتی کوٹہ بحال کرنے فیصلہ
- مؤثر عملدرآمد کے باعث ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے، آئی ایم ایف
- لیاری ندی کو ٹی ایم سی کے دائرہ اختیار میں شامل کرنے کی منظوری
- فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستان کا ابھرتا سفارتی کردار
Prev Post