چین میں جاپانی جارحیت کے دور میں جاپانی فوج کے یونٹ 731 کے کیے گئے جرائم کے ثبوت کے میوزیم نے 12 اگست کو مرتب کیے گئے نئے تاریخی مواد کا اجراء کیا ۔731 یونٹ کے ہیلر دستے (مانچو پانچ سو تینتالیسویں یونٹ ) کے طبی سپاہی تانیزاکی اور دیگر نے 70 منٹ طویل اپنی زبانی شہادت میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جاپانی فوج نے شکست سے عین قبل چین میں بڑی تعداد میں زہریلی گیس کے بم زمین میں چھپائے ۔یہ بیان جاپان کے چین میں ترک شدہ کیمیائی ہتھیاروں کے معاملے پر مزید تحقیق کے لیے شہادتیں فراہم کرتا ہے ۔ ہر سال 15 اگست کو کچھ جاپانی سیاست دان “یاسوکونی شرائن “پر حاضری دیتے ہیں۔ حال ہی میں جاپان کے کچھ شہریوں نے ٹوکیو میں ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں یاسوکونی شرائن پر حاضری کے خلاف موقف اختیار کیا گیا اور جاپان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی جارحانہ تاریخ کا سامنا کرے۔جاپان کی یاماگوچی یونیورسٹی میں ایمریٹس پروفیسر اتسوشی کوکیٹسو نے کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے جاپانی سیاست دانوں کے یاسوکونی شرائن کے پچھلے دوروں نے نہ صرف جارحیت کی جنگ کی تاریخ کے بارے میں ان کی غلط فہمی کی عکاسی کی بلکہ عسکری نظریے کو بھی ہوا دی اور دوسرے ممالک کے ساتھ دشمنی کو بڑھاوا دیا۔
Trending
- ارشد ندیم ایشین گیمز میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے
- ’اسپٹنگ امیج‘ سے شہرت پانے والے مشہور کامیڈین چل بسے
- گڈز ٹرانسپورٹرز کے لیے موٹرویز کھولی جائیں، ایسوسی ایشن کا مطالبہ
- گزشتہ ایک سال کے دوران خیبر پختونخوا میں بدانتظامی پر وائٹ پیپر
- بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا اوپن اے آئی کے ساتھ نئی شراکت داری کا اعلان
- مقابلہ حسن جیتنے والی بھارتی انفلوئنسر کی پراسرار موت، تحقیقات جاری
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے پر مذاکرات جاری
- کوئٹہ، قلات، مستونگ اور نوشکی میں موسم نے کروٹ بدل لی، گرمی رخصت، خزاں کی آمد
- سابق انگلش آل راؤنڈر 91 برس کی عمر میں چل بسے
- اکشے کھنہ نے ممبئی کے مالابار ہل میں تقریباً ایک ارب کا گھر خرید لیا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔