دبئی : دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں داسن شناکا کی شاندار کارکردگی کی بدولات دبئی کیپیٹلز کو گلف جائنٹس پر فتح مل گئی۔ دبئی کیپیٹلز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اس وقت 8 گیندیں باقی تھی۔ گلف جائنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے اننگز کا انداز جارحانہ انداز میں کیا کپتان جیمز ونس جارحانہ موڈ میں نظر آئے ۔ دوسری جانب اوبیڈ میک کوئے نے دبئی کیپیٹلز کو پہلی وکٹ دلائی اور ابراہیم زدران کو 3 رنز پر آؤٹ کیا جس کے بعد جارڈن کاکس نے وینس کو جوائن کیا جنہوں نے اس وقت پر 24 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 4 چوکے شامل تھے۔ پاور پلے ختم ہونے سے ٹھیک پہلے وینس آؤٹ ہو گئے اور 7 ویں اوور کے آغاز میں ہی ٹام السپ کو ظاہر خان نے 2 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد سے کاکس نے محاذ سنبھالا جنہیں گرہارڈ ایرسمس کا تعاون حاصل تھا۔ ہیٹمائر اور کاکس تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کررہے تھے تاہم دبئی کیپیٹلز کی بولنگ نے انہیں مضبوطی سے قابو میں رکھا۔ اننگز کے آخری اوور میں کاکس 70 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کی بدولت گلف جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ ہیٹمائر 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔گلف جائٹنس کے اسکور کے جواب میں دبئی کیپٹلز کے بین ڈنک اور شائی ہوپ نے مستحکم آغاز کیا اور ایک مستحکم بنیاد فراہم کرنے کی کوشش کی۔ ڈنک اگرچہ زیادہ دیر تک بیٹنگ نہیں کرسکے اور 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے خالد شاہ نے مزید 10 رنز کا اضافہ کیا۔ اس کے بعد گلبدین نائب کھیلنے آئے دبئی کیپیٹلز کی جانب سے جوابی مقابلے کے دوران اہم چوکے لگائے۔ گلبدین 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انہیں ایان خان نے آوٹ کرکے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی۔ نجیب اللہ زدران اس کے بعد زیادہ دیر تک نہیں چل سکے اور 7 رنز بنا کر پویلین واپس چلے گئے جس کی وجہ سے کپتان سکندر رضا ہوپ کے ساتھ دینے آنا پڑا۔ رضا اور ہوپ نے 33 رنز کی شراکت داری قائم کی جس نے ٹیم کو مضبوط کیا۔ ہوپ کو بلیسنگ مزاربانی نے 47 رنز پر آؤٹ کیا۔شناکا نے گلف جائنٹس کی باؤلنگ پر اٹیک جاری رکھا اور 19 ویں اوور میں 2 چھکے، ایک چوکا مارا اور ایک رنر بناکر مقابلہ ختم کیا۔ شناکا 10 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں جبکہ رضا نے 15 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔
Trending
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ، چین کے گیرونگ علاقے میں 5 افراد ہلاک، 558 لاپتہ
- چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا 24واں اجلاس بیجنگ میں اختتام پذیر
- غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف چین کا موقف واضح ہے، چینی وزارتِ خارجہ
- کامریڈ چھن وؤ کی آخری رسومات بیجنگ کے باباؤشان انقلابی قبرستان میں ادا،چینی صدر سمیت رہنماؤں کی جانب سے تعزیت
- چین اور کرغزستان کے تعلقات نے مختلف چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کیا ہے، چینی صدر
- چینی صدر کی خصوصی ایلچی شیئن ہوئی زیمبیا کے صدر کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گی
- چینی صدر کا نیپال میں مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی تباہی پر نیپالی صدر سے ہمدردی کا اظہار
- شی زانگ لینڈ سلائیڈنگ: چینی صدر کی زیر صدارت سیاسی بیورو کا ہنگامی اجلاس
- امریکی خاتون فوجی افسر نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کر لیا
- پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا