اسلام آباد(شِنہوا)صوبہ بلوچستان کے شہر گوادار کے نئے گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کے روز پہلا ایئربس طیارہ لینڈ کرگیا جس سے ہوائی اڈے نے ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا۔ایئر پورٹ کے منیجر خالد کاکڑ نےشِنہوا کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے آنے والی خصوصی پرواز گوادر ایئرپورٹ پر اتری جو گوادر کی تاریخ میں ایئربس کی پہلی لینڈنگ ہے۔چین کے مالی تعاون سے تعمیر ہونے والا یہ ہوائی اڈہ 4 ایف گریڈ کی جدید ترین سہولت سے لیس ہے جہاں دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے اترسکتے ہیں۔ اس کے رن وے کی لمبائی 3 ہزار 658 میٹر اور چوڑائی 75 میٹر ہے۔کاکڑ نے کہاکہ 20 جنوری سے ہوائی اڈہ باضابطہ طور پر فعال ہوا تھا اور اس کے بعد سے یہاں کئی چھوٹے طیارے اترے تاہم یہ پہلا موقع ہے جب ایئربس نے یہاں کامیابی سے لینڈنگ کی جس سے بڑے طیاروں کے لئے ہوائی اڈے کی غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بڑے مسافروں، مال بردار اور خصوصی پروازوں کو خوش آمدید کہنے کی صلاحیتوں سے پوری طرح لیس ہیں جس سے گوادر کا بین الاقوامی مقامات کے ساتھ رابطہ مضبوط ہورہا ہے۔یہ ہوائی اڈہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا ایک اہم جزو ہے جس کے علاقائی تجارت اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے گیٹ وے کے طور پر کام کرنے کی توقع ہے۔
Trending
- عارف سعید اسلامک سالیڈیرٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب
- آئمہ بیگ کی خود کو سنگل قرار دینے کے بعد دوسرے موقع اور وفاداری پر معنی خیز پوسٹ
- پیٹرولیم مصنوعات مسلسل مہنگی: گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ
- سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر
- انگلش کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
- لیڈی گاگا اور منگیتر مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- ڈیجیٹل اثاثے اور بلاک چین ترقی پذیر معیشتوں کیلیے اہم موقع ہیں، بلال بن ثاقب
- پنجاب حکومت کا نالہ لئی کے لیے خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ
- ورلڈ الٹمیٹ اتھلیٹکس جیولن مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم کل ایکشن میں ہوں گے
- امیشا پٹیل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، ملازمہ گرفتار