بیجنگ:حال ہی میں، امریکہ نے فلپائن کے لیے 500 ملین امریکی ڈالر کے فوجی امداد کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ فلپائن کو چینی کوسٹ گارڈ اور “میری ٹائم ملیشیا” سے نمٹنے میں مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ جاپان نے حال ہی میں فلپائن کے ساتھ “خصوصی اقتصادی زون” میں مشترکہ فوجی مشقیں بھی کیں۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان سینئر کرنل زانگ شیاؤگانگ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون میں تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے اور اس سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان بھی نہیں پہنچانا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چین کو جنوبی بحیرہ چین کے جزائر اور ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے اور دانستہ ان حقوق کی خلاف ورزی ہونے پر ہم قانون کے مطابق حقوق کا تحفظ کریں گے،غیر معقول اشتعال پھیلانے والوں پر معقول جوابی حملہ کریں گے اور اپنی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کا مضبوط دفاع کریں گے۔
Trending
- بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے سامنے مودی کا بیانیہ زمیں بوس
- پی ایس ایل 12 کے لیے دو ونڈوز سامنے آ گئیں، سپر سکسز کی تجویز
- نیشنل انٹیلی جنس بیورو کا قیام ، جاپان کا ارادہ منظر عام پر آ گیا
- فلپائن کی علاقائی حدود میں جزیرہ ہوانگ یئن کبھی ان میں شامل نہیں رہا , چینی وزارت خارجہ
- چین کے نئے تین نمایاں شعبے عالمی مینوفیکچرنگ کی جدت اور اپ گریڈ یشن کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گے، چینی میڈیا
- چین کا امریکہ سے چینی کمپنیوں پر دباؤ بند کرنے کا مطالبہ
- چینی صدر کی قیادت میں چین نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدر سلوواکیہ
- فیفا کا نجی سرمایہ کاری منصوبے کی شدید مخالفت کے باوجود مشاورت جاری رکھنے کا اعلان
- فٹبال: امتیازی رویے پر کم از کم 10 میچز کی پابندی لازمی قرار
- ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی