ابوظہبی :ٹی ایم سیفرٹ کی شاندار اننگز کی بدولت شارجہ واریئرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے ایلیمنیٹر میچ میں دفاعی چیمپیئن ایم آئی ایمریٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ سیفرٹ کی 20 گیندوں پر 40 رنز اور ٹم ساؤتھی کی 2 وکٹوں کی بدولت شارجہ واریئرز ٹائٹل کے مزید قریب پہنچ گیا ہے اب فائنل میں جگہ بنانے کے لئے اس کا مقابلہ کوالیفائر 2 میں ڈیزرٹ وائپرز سے ہوگا۔ ایم آئی ایمریٹس کی شکست کی وجہ سے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں ایک نئے چیمپیئن کو تاج پہنایا جائے گا کیونکہ دونوں سابق چیمپیئن مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں۔ یہ شارجہ واریئرز کے لئے بھی ایک تاریخی مہم ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے جب وہ ٹورنامنٹ کے اس مرحلے تک پہنچے ہیں۔شارجہ کی جانب سے 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹام کوہلر کیڈمور اور جانسن نے ابتدائی 2 اوورز میں 5 چوکے لگا کر بغیر کسی نقصان 23 رنز بنائے۔ چارلس نے تیسرے اوور میں الزاری جوزف کو پہلے چوکا اور پھر چھکا لگایا۔ شارجہ واریئرز نے پاور پلے کے اختتام پر 1 وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز بنائے تھے کوہلر کیڈمور اور رائے نے عمدہ شراکت داری قائم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو دس اووز میں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 87 رنز تک پہنچا دیا اور انہیں 60 گیندوں پر 60 رنز درکار تھے۔ایم آئی ایمریٹس کو مقابلے میں واپسی کے لئے فوری طور پر کچھ وکٹیں درکار تھیں 13 ویں اوور میں انہیں بڑی کامیابی ملے ۔ روہید کی واپسی نے ایم آئی ایمریٹس کو موقع دیا کیونکہ انہوں نے رائے کو پویلین کی راہ دکھائی مقامی کھلاڑی کے لئے یہ صرف بہتر ہوا کیونکہ اس نے 2 گیندوں کے بعد ایک بار اور وکٹ حاصل کرلی یوں روہید نے اوور میں دو بڑی وکٹیں حاصل کرکے ایم آئی ایمریٹس کو کھیل میں واپسی کا موقع دیا۔ کوہلر کیڈمور کی صبر آزما اننگز کا خاتمہ فضل الحق فاروقی نے کیا ۔ انگلش کھلاڑی نے 40 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ان کے آوٹ ہونے کے بعد شارجہ واریئرز دباؤ میں آگئی تاہم سیفرٹ نے محاذ سنبھال لیا اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا انہوں نے 19 ویں اوور میں 16 رنز بنائے جبکہ 20 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی اور شارجہ واریئرز کو کوالیفائر 2 تک پہنچایا۔ یہ پہلا موقع تھا جب شارجہ واریئرز ٹورنامنٹ کے اس مرحلے میں پہنچا تھا۔اس سے قبل ایم آئی ایمریٹس کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا کیونکہ آندرے فلیچر پہلے ہی اوور میں ایڈم ملن کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ ٹام بینٹن اور ول جیکس نے ملکر دوسری وکٹ کے لیے 34 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد شارجہ واریئرز کو دوسری وکٹ ملی۔نکولس پورن نے دو چوکے اور پھر ایک چھکا مارکر اننگز آگے بڑھائی پاور پلے کے اختتام پر ایم آئی ایمریٹس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز تک بنائے تھے۔بینٹن اور پورن اچھی فارم میں دکھائی دے رہے تھے اور انگلش کھلاڑی نے اسکور بورڈ پر اضافہ برقرار رکھا اور شائی ہوپ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گرین بیلٹ کی دوڑ میں آگے بڑھ گئے۔ بینٹن کی اننگز کا خاتمہ 10 ویں اوور میں ہوا روہن مصطفی ٰ نے شاندار کیچ پکڑا ۔ انہوں نے 29 رنز بنائے تھے۔ دس اوورز کے اختتام پر ایم آئی ایمریٹس کا 3 وکٹوں کے نقصان پر75 رنز تھا۔ پورن نے صرف 19 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ انہوں نے بہترین کپتان کی اننگز کھیلی اور ٹورنامنٹ میں 1000 رنز بنانے والے صرف تیسرے بلے باز بن گئے انہں دلشان مدوشنکا نے 13 ویں اوور پویلین کی راہ دکھائی۔شارجہ واریئرز نے 17 ویں اوور تیز کھیل پیش کیا ۔ کوشل پریرا نے پہلی گیند پر چھکا لگایا تاہم اگلی گیند پر ساؤتھی نے انہیں آوٹ کردیا ۔ شارجہ واریئرز کی ٹیم 19 ویں اوور میں 7 رنز بنائے۔ شارجہ واریئرز کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ایم آئی ایم اے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔
Trending
- ایران پر حملوں سے متعلق امریکی قیادت میں اختلافات، جے ڈی وینس اور عسکری حکام کے خدشات سامنے آگئے
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ