بیجنگ:اطلاعات کے مطابق روس اور امریکہ کے وفود نے یوکرین کے معاملے پر ممکنہ مذاکرات کی تیاری کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک اجلاس منعقد کیا جب کہ 17 فروری کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی کئی یورپی ممالک کے رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال اور یورپی اجتماعی سلامتی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔
اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے 18 فروری کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یوکرین بحران کے حوالے سے چین کا ہمیشہ سے یہ ماننا رہا ہے کہ مذاکرات ہی بحران سے نکلنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے اور چین نے ہمیشہ امن مذاکرات کو فروغ دیا ہے ۔چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ،امریکہ اور روس کے درمیان امن مذاکرات پراتفاق رائے سمیت امن کے لیے تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور امن مذاکرات میں تمام فریقین اور اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کا منتظر ہے۔
Trending
- ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 100 روپے کم ہوگیا
- شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک
- جاپان میں بیسویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
- امن مشنز کو مزید حقیقت پسندانہ، موثر اور پائیدار بنانے کے لیے تیارہیں ،چین
- 41 سال کی عمر میں حمل: ماہرہ خان کو ’بوڑھی خاتون‘ کہنے پر ٹی وی چینل شدید تنقید کی زد میں
- انگولا اور چین کے درمیان تعلقات مسلسل ترقی کر رہے ہیں، اسپیکر انگولا
- نام نہاد رضاکارانہ برآمدی پابندیاں ڈبلیو ٹی او کے قوانین اور مارکیٹ کی معیشت کے اصولوں اور منصفانہ مسابقت کی خلاف ورزی ہیں، چینی وزارت تجارت
- چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا اگلا دور 19 سے 23 ستمبر تک امریکہ میں ہو گا
- پاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ
- ایشین گیمز: منیبہ علی والدہ کی علالت کے باعث ٹیم چھوڑ کر وطن واپس آگئیں