یورپی یونین چین کو بدنام کرنا اور الزام لگانا بند کرے، چینی وزارت تجارت
بیجنگ:یورپی یونین کی جانب سے اعلان کردہ روس کے خلاف پابندیوں کے 16 ویں دور میں کچھ چینی کمپنیوں اور افراد کو شامل کیا گیا۔ 25 فروری کو چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ چین نے ہمیشہ بین الاقوامی قانون کی بنیاد اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ضوابط سے مطابقت نہ رکھنے والی کسی بھی یکطرفہ پابندی کی مخالفت کی ہے اور چینی کاروباری اداروں اور افراد کے خلاف یورپی یونین کی غیر معقول پابندیوں پر بار بار شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ یورپی یونین کا یہ اقدام چین اور یورپی یونین کے رہنماؤں کے درمیان اتفاق رائے کے جذبے کی خلاف ورزی ہے اوراس سے چین اور یورپی یونین کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ چین یورپی یونین پر زور دیتا ہے کہ وہ چینی کمپنیوں کو فہرست میں شامل کرنا اور چین پر الزام تراشی بند کرے۔ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز اور قانونی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اختیار کرے گا۔
Trending
- رونالڈو کے النصر چھوڑنے کی قیاس آرائیاں، جنوری میں کلب سے علیحدگی کا امکان
- ٹام کروز ماضی میں جینا پسند نہیں کرتے، اپنے مستقبل کے عزائم بتادیئے
- بحری رابطہ کاری؛ کراچی پورٹ کا عالمی اسکور تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- پاکستان مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کا صوبائی انتظامی ڈھانچے اور انسانی حقوق کے تحفظ پر مؤقف
- پاکستان کا چین سے 30 ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ
- این سی سی آئی اے کے سوال نامے پر محمد رضوان کا جواب سامنے آگیا
- دیشا سالیان کیس: دو اہم سیاسی رہنماؤں کو 500 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس
- سونے کے نرخ میں کئی ہزار روپے کی کمی
- کراچی؛ واٹر پارک کے سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے ڈوب کر طالبہ جاں بحق
- لیونل میسی نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا