لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ علماء بورڈ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے نفرت آمیز اور اشتعال انگیز مواد پر بھی نظر رکھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اوقاف پنجاب شافع حسین کی زیرِ صدارت متحدہ علماء بورڈ پنجاب کا اجلاس ہوا۔
چیئرمین متحدہ علماء بورڈ راغب نعیمی نے بورڈ کی ورکنگ اور کارکردگی پر بریفنگ دی۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ قیامِ امن کے فروغ میں متحدہ علماء بورڈ کا کلیدی کردار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمۂ اوقاف کی زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خاتمے کے لیے فورس بنا رہے ہیں، اوقاف کی زمینوں پر اسپتال بنائیں گے، ہمسایہ ممالک معاشی طور پر ہم سے آگے نکل گئے ہیں۔
چوہدری شافع نے یہ بھی کہا کہ اتحاد کے فقدان کے باعث کشمیر اور فلسطین کے لوگ مظالم برداشت کر رہے ہیں۔
Trending
- جماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لی
- مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر امام الحق کیخلاف ابتدائی رپورٹ تیار
- کراچی؛ اے ٹی ایم میں شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
- سلمان علی آغا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا
- خام تیل کی قیمت 107 ڈالرز سے تجاوز کر گئی
- وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حوثی باغیوں کے حملوں پر اظہار مذمت
- پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ مزید گر گئی، ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر پر آگئی
- کراچی پورٹ کی تاریخی کارکردگی، خلیجی تنازع نے نئے تجارتی مواقع پیدا کر دیے
- وزیراعظم کی پیٹرول اسکیم سے ہماری جدوجہد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حافظ نعیم
- پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا