بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان آج اپنی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے پرانی دوست کےساتھ تعلقات کا انکشاف کیا ہے ۔
اداکار نے گزشتہ روز ممبئی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گوری اسپراٹ کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
ممبئی :بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے بتایا کہ وہ اور گوری ایک سال سے ساتھ ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو گزشتہ 25 برس سے جانتے ہیں۔
عامر خان نے بتایا کہ گوری کا تعلق بینگلورو سے ہے۔ ان کے بقول “گوری اتفاق سے ممبئی میں تھی اور اچانک ہماری ملاقات ہوئی۔ پھر ہم رابطے میں رہے اور پھر سب کچھ قدرتی طور پر ہوتا چلا گیا۔”
عامر خان نے میڈیا نمائندوں کو کہا “میں نے سوچا کہ یہ آپ سب کے لیے گوری سے ملنے کا اچھا موقع ہوگا۔ ویسے بھی ہمیں بار بار چھپانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔”
یاد رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی 1986 میں فلم پروڈیوسر رینا دتہ سے ہوئی۔ اداکار اور رینا 2002 میں علیحدہ ہوگئے تھے جن سے ان کے دو بچے جنید اور عائرہ خان ہیں۔
اداکار نے 2005 میں ہدایت کارہ کرن راؤ سے شادی کی تھی لیکن 2021 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔ کرن سے ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام آزاد ہے۔
عامر خان نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اپنی دونوں سابق شریکِ حیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے رینا اور کرن کے ساتھ 16، 16 برس گزارے ۔ان کے بقول انہوں نے ان رشتوں سے بہت کچھ سیکھا اور یہ ایک بہت ہی خوبصورت سفر تھا۔انہوں نے کہا کہ گوری کے ساتھ انہیں ٹھہراؤ محسوس ہوتا ہے۔
عامر نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ 60 سال کی عمر میں شادی کرنی چاہیے یا نہیں لیکن ان کے بچے بہت خوش ہیں۔
عامر خان ان دنوں اپنی فلم ستارے زمین پر کام کر رہے ہیں۔
Trending
- کراچی: ڈاکٹرز کی غفلت، والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی، 2بیٹوں کے بعد تیسری بچی میں بھی ایچ آئی وی کی تصدیق
- بی آر ٹی ییلو لائن کرپشن کیس: سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی درخواست ضمانت مسترد
- نیویارک کے سمر فینسی فوڈ شو 2026 میں پاکستانی فوڈ مصنوعات کی دھوم
- سولر جنریشن کی تیزی سے توسیع کی وجہ سے بجلی کا شعبہ بنیادی تبدیلی سے گزر رہا ہے، وزیر توانائی
- ایف آئی اے کی جانب سے 39 ہزار سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے کا انکشاف
- گوادر پورٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار بین الاقوامی جہازوں کو ایندھن کی فراہمی
- دریائے سندھ پاکستان کی شہ رگ، سندھ کی روح، اس پر جارحیت ملک پر جارحیت ہوگی، مراد علی شاہ
- کینیا کے ایتھلیٹ ایمانوئل وانیونی نے 26 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
- نائب وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران کشیدگی میں اضافے پر اظہارتشویش
- پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ مستعفی