News Views Events
Apna Watan

پی ایس ایکس میں منفی کا رجحان، 100 انڈیکس 1690 پوائنٹس گرگیا

0

مشرقِ وسطی جنگ، امریکہ شرح سود اور عالمی اسٹاک اور بانڈ مارکیٹ کی منفی صورتحال کے زیر اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس بھی رہا اور رواں کاروباری ہفتے میں مسلسل تیسرے روز منفی بند ہوا ہے۔

ایران امریکہ جنگ کشیدگی پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے ہنڈریڈ انڈیکس نے آج کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے کیا جو کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا۔

100 انڈیکس 1690 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 74 ہزار 776 پر بند ہوا ہے۔ 

مارکیٹ ذرائع کے مطابق امریکی شرح سود میں اضافے کے اندازوں پر یورپی، امریکی اور جاپانی بانڈ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔ جس کے اثرات اسٹاک ایکسچینج پر بھی مرتب ہو رہے ہیں جبکہ سرمایہ کار محتاط ہوکر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

پاکستانی حصص بازار میں آج 61 کروڑ شیئرز کے سودے 41 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن آج 200 ارب روپے کم ہوکر 19 ہزار 581 ارب روپے ہوگئی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.