بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 27 ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں وزارت تجارت ، صوبہ ہائی نان اور دیگر متعلقہ ذمہ داران نے اعلان کیا کہ پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو 13 سے 18 اپریل تک ہائی نان میں منعقد ہوگی۔
اب تک 71 ممالک اور خطوں کے 4،100 سے زائد برانڈز نے ایکسپو میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے، اور دنیا کے ٹاپ 500 اور دیگر معروف کاروباری اداروں میں سے 65 نمائش میں حصہ لیں گے ، یہ تعداد پچھلے سیشن سے تجاوز کر چکی ہے.
چینی نائب وزیر تجارت شینگ چھیو پھنگ کا کہنا ہے کہ اس سال کی کنزیومر ایکسپو میں پہلی بار نئی کنزیومر ٹیکنالوجی کی نمائش کا سیکشن قائم کیا جائے گا اور چینی اور دیگر ممالک کے جدید ترین انسان نما روبوٹس بھی اس ایکسپو میں شامل ہوں گے ۔
اس سال کی ایکسپو میں صحت، بزرگوں کی دیکھ بھال، ثقافتی سیاحت اور کھیلوں جیسی خدمات کی کھپت کے کلیدی شعبوں پر بھی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے، اور خدمات کی کھپت کے امکانات کو فروغ دینے کے لئے فیشن اور لائف اسٹائل کی کھپت جیسے نمائشی سیکشن بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔
Trending
- معاشی نمو کی رفتار پر کابینہ کے 2 ارکان کے مختلف موقف
- پٹرول مہنگا، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی
- پیٹرول سستا، ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا
- سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی
- 10 روپے کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ کی افواہیں بےبنیاد ہیں، اسٹیٹ بنک
- یورو نوٹس کی رقم ملنے سے ملکی زر مبادلہ ذخائر بڑھ گئے
- زمبابوے کے بلے باز برینڈن ٹیلر نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
- سی پیک منصوبہ پاکستانی خواتین کو رکاوٹیں توڑنے اور نئی پیشہ ورانہ بلندیوں تک پہنچنے میں مدد کر رہا ہے
- چین پاکستان مشترکہ تربیتی مرکز پاکستان میں نئی توانائی کی گاڑیوں کے شعبے کے لیے ہنرمند افراد کی تیاری میں کوشاں
- چین کا یمن کے تمام فریقوں سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ