بیجنگ: چین کی نیشنل انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کو آپریشن ایجنسی کے ترجمان لی مینگ نے کہا کہ میانمار کی حکومت کی درخواست پر، چینی حکومت نے میانمار کو 100 ملین یوآن کی ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں دو ریسکیو ٹیمز ، خیمے، کمبل، فرسٹ ایڈ کٹس، خوراک، پینے کا پانی وغیرہ شامل ہیں جو آفت زدہ علاقوں کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔
میانمار کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریٹو کونسل کے انفارمیشن یونٹ کی جانب سے 29 تاریخ کو جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، 28 تاریخ کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں میانمار میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کل 1007 افراد ہلاک اور 2389 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ متعدد افراد ابھی لاپتہ ہیں۔
چینی وزارت خارجہ نے میانمار میں آنے والے زلزلے اور اس سے ہونے والے نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کو زلزلے سے ہونے والی تباہی پر انتہائی دکھ ہے۔وزارت خارجہ نے امید اور یقین کا اظہار کیا کہ میانمار کی حکومت اور عوام مشکلات پر قابو پا لیں گے اور جلد از جلد اپنے وطن کی تعمیر نو کریں گے۔ چین میانمار کی ضروریات کے مطابق آفت زدہ علاقوں کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے اور عوام کو مشکلات پر قابو پانے میں مدد دینے کے لئے اپنی پوری کوشش جا ری رکھے گا ۔
Trending
- کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی
- جہاز کے ذریعے مچھر جرمنی پہنچ گیا، کاٹنے سے ایک ایئرپورٹ ملازم ہلاک
- نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
- جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار