بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر شی جن پھنگ نے لاؤ پیپلز ریوولیوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت تھونگلون کو ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا، جس میں لاؤس کے سابق پارٹی اور ریاستی رہنما کھم تھائی سیفندون کے انتقال پر گہرے دکھ اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔ شی جن پھنگ نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کھم تھائی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور عوام کے قریبی ساتھی اور دوست تھے، جنہوں نے چین اور لاؤس کے درمیان پارٹی اور ریاستی سطح پر تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین کی پارٹی، حکومت اور عوام ہمیشہ کھم تھائی کو یاد رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین ،لاؤ پیپلز ریوولیوشنری پارٹی اور ریاست کے ساتھ روایتی دوستی کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین-لاؤس ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور سوشلسٹ کاز کو فروغ دینے کے لیے لاؤس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- فتنہ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر
- پاکستان لارڈز میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک کیلیے بےتاب
- ارجن کپور بہن کی شادی پر والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے، جذباتی ویڈیو وائرل
- پاکستان میں آج سونے کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں ہوئی
- بھارتی اخبار کا دعویٰ من گھڑت؛ سبحان اللہ مسجد بہاولپور کی تعمیرِ نو سے متعلق خبر جھوٹ پر مبنی ہے
- چیمپئنز لیگ: کھلاڑی کا اشتعال انگیز جشن، اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا
- آشا بھوسلے کا آخری گانا کس خاص موقع پر ریلیز کیا جائے گا؟
- سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کو عملی زندگی کا دستور بنانا ہی جشنِ میلاد کا حقیقی تقاضا ہے: چودھری شفقت محمود
- کراچی میں تقریباً 29 سال بعد مون سون بارشیں معمول سے انتہائی کم ریکارڈ
- شناخت نہیں، کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں آنا چاہتی ہوں، انایا بنگر