ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو لی جیا چھاؤ نے ہانگ کانگ کے بنیادی قانون کے آرٹیکل 48 ، پیراگراف 3 کے مطابق ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کی طرف سے منظور کردہ “تحفظ قومی سلامتی آرڈیننس” پر دستخط کیے۔ یہ آرڈیننس 23 مارچ سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔
لی جیا چھاؤ نے نشاندہی کی کہ “قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق آرڈیننس” کے نافذ العمل ہونے اور قومی سلامتی کے موثر تحفظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے نے آخر کار ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے بنیادی قانون کے آرٹیکل 23 کے مطابق قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے مقامی قانون سازی کرنے کی اپنی آئینی ذمہ داری اور اپنے تاریخی مشن کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ایک ملک، دو نظام” کے اصول کے نفاذ کے لئے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے بنیادی قانون کے آرٹیکل 23 کے نفاذ کی تکمیل ضروری ہے. انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی اتظامی علاقے کی حکومت تحفظ قومی سلامتی آرڈیننس کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو مناسب طریقے سے انجام دےگی اور کام کرے گی۔
Trending
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر