اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم “یونیڈو” نے اپنی ویب سائٹ پر ایک مضمون شائع کیا جس میں کہا گیا کہ امریکہ کی ٹیرف پٌالیسی غلط ہے اور اس سے عالمی اقتصادی ترقی اور صنعتی ترقی کو بہت زیادہ خطرات لاحق ہوں گے۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک اور کم ترقی یافتہ ممالک کی عالمی تجارت میں حصہ لینے کی صلاحیت اس امریکی اقدام سے کمزور ہوگی اور ان ممالک کی اپنی صنعتوں کو جدید اور اپنی معیشتوں کو متنوع بنانے کی کوششوں کو بھی شدید نقصان پہنچے گا ۔
یونیڈو کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اس مضمون میں کہا گیاہے کہ محصولات صنعتی پیداوار کی لاگت میں اضافہ کریں گے، معاشی کارکردگی اور تجارتی منافع کو کم کریں گے، مسابقت کو کمزور کریں گے اور بالآخر عالمی سطح پر روزگار کو خطرے میں ڈالیں گے جس سے معاشی طور پر کمزور ترین ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے.
مضمون میں کہا گیا ہے کہ محصولات اہم صنعتوں میں تجارت اور انٹرنیشنل سپلائی چین میں بھی خلل ڈالیں گے۔ تحفظ پسندی ملازمتوں اور معاشی مواقعوں کو کم کرے گی، صنعت کاری کی رفتار سست کرے گی اور غربت میں کمی کی کوششوں میں بھی رکاوٹ بنے گی۔
مضمون میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ محصولات ،کمزور معیشتوں والے ممالک اور خود محصولات عائد کرنے والے ملک کو متاثر کریں گے اور جغرافیائی سیاسی تناؤ اور غیر یقینی صورتحال میں اضافہ کریں گے۔ مضمون کے مطابق امریکی محصولات حقائق پر مبنی نہیں ہیں اور ان کے مطلوبہ اثرات حاصل نہیں ہوں گے ۔
یونیڈو نے زیادہ منصفانہ اور پائیدار بین الاقوامی تجارتی اور معاشی نظام کے لئے عالمی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا تاکہ تمام ممالک خاص طور پر ترقی پذیر اور سب سے کم ترقی پزیر ممالک عالمی معیشت سے مکمل طور پر مستفید ہوسکیں۔
Trending
- چین نے ایس ای او سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا
- چلی کے وزیرِ خارجہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
- اردن کے شاہ عبداللہ دوم چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
- میسی کے والد کی وفات پر رونالڈو کے تعزیتی پیغام نے مداحوں کے دل جیت لیے، نیا ریکارڈ قائم
- جیانگ زے کے اعلیٰ اوصاف سے بھرپور طور پر سیکھنا چاہیے، چینی صدر
- کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے روحانی ورثے کا سلسلہ : ایک صدی تک جاری پارٹی کی حکمرانی اور ملک کی ترقی کے لیے روحانی قوت
- کولمبیا میں شدید زلزلے سےہلاک ہونے والوں کی تعداد 289 ہو گئی
- اسرائیلی فوج کے حملوں میں لبنان میں 4346 افراد جاں بحق
- ٹرمپ کی کم جونگ اُن کے ساتھ تعلقا ت کے پیشِ نظر امریکہ-جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقوں میں کمی کی ہدایت
- Bangladesh Script History, Defeat Australia by Nine Wickets in Test Match