ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے کہا کہ وہ مئی میں ٹرمپ انتظامیہ کے لیے اپنے کام کونمایاں طور پر کم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ٹیسلا کے کاروباری معاملات پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔مسک نے کہا کہ وہ “ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی” کے لئے اگلے ماہ نمایاں طور پر کم وقت نکال پائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق ٹیسلا نے اسی دن پہلی سہ ماہی کے لئے 409 ملین ڈالر کی نیٹ آمدنی کا اعلان کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 71 فیصد کم ہے۔ تجزیہ کاروں نے متنبہ کیا ہے کہ ٹرمپ کی نمائندگی میں ‘ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی’ کے لیے مسک کا کام اس کے برانڈ امیج کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ مسک نے ٹیرف کے معاملے پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسلا ٹرمپ کے کسی بھی فیصلے سے نمٹنے کے حوالے سے کافی مضبوط ہے۔ لیکن مسک نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اس وقت جب منافع کا مارجن کم ہے تو کاروباری اداروں کے لئے ٹیرف بہت مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے زور دے کر کہا کہ محصولات کے بارے میں فیصلہ مکمل طور پر امریکی صدر پر منحصر ہے. میں اس حوالےسے اپنا مشورہ دوں گا۔ مسک نے ٹیرف میں کمی کی حمایت کا اظہار کیا ہے ۔
Trending
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
- آئی جی سندھ نے لیڈی پولیس افسر سمیت 2 افسران کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا
- جنت مرزا کی اے آئی ویڈیو پر حنا پرویز بٹ نے کارروائی کا مطالبہ کردیا
- preserve stability restore confidence and regain market access says md imf
- پی ٹی آئی لانگ مارچ، موٹرویز اور جی ٹی روڈ کے اہم راستے بند کر دیئے گئے
- ایف بی آر کا سوشل میڈیا سے کمانے والوں کیلئے ٹیکس کا خصوصی طریقہ متعارف
- شہباز شریف کی یورپی یونین کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقات، تجارت اور جی ایس پی پلیس کی اہمیت پر زور
- مسلسل 5واں مثبت دن، 100 انڈیکس میں 833 پوائنٹس کا اضافہ
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اگست میں 316ملین ڈالر تک پہنچ گئی
- شینزو-20 اور شینزو-21 کے خلابازوں کو اعزازی القابات اور میرٹ میڈل دینے کی تقریب کا انعقاد