بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ اور نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ کا مطالعہ ” کے حوالے سے سیمینار بیجنگ میں منعقد ہوا۔بدھ کے روز نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈائریکٹر زینگ شان جی اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے سیمینار سے خطاب کیا ۔ سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے شین ہائی شیونگ نے کہا کہ خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ کا مطالعہ “، جو شی جن پھنگ کی معاشی سوچ کی منظم طریقے سے وضاحت کرنے والی پہلی ٹی وی فیچر فلم ہے ، اس کی آل میڈیا نشریات کا پہلا دور 403 ملین سے زائد لوگوں تک پہنچا۔ چائنا میڈیا گروپ نے ملٹی میڈیا کے وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شی جن پھنگ کی معاشی سوچ کو جدید خیالات اور اعلی معیار پر مبنی پروگراموں میں تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے تاکہ معاشی اور معاشرتی ترقی کی مؤثر طریقے سے خدمت کی جاسکے۔ سیمینار میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر ، ، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن، نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن اور چائنا میڈیا گروپ کے متعلقہ محکموں کے سربراہان کے علاوہ پروگرام کے مرکزی تخلیق کاروں اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
Trending
- عامر خان نے چھوڑی ’سودیس‘ تو شاہ رخ خان کو کیسے ملی؟ دلچسپ کہانی سامنے آگئی
- سات روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
- اسلام آباد؛ عدالت کا عمران خان کے خلاف بارہ کہو میں درج مقدمے کے جیل ٹرائل کا عندیہ
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان
- حکومتی کمیٹی نے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کیلیے ہماری تجاویز ماننے پر رضامندی ظاہر کی ہے، حافظ نعیم
- ہالینڈ کا بڑا فیصلہ، کینیڈا سے اپنے سونے کے ذخائر انگلینڈ منتقل کردیے
- ٹرمپ کی تصویر والے سکے جاری، 100سال بعد پھر زندہ صدر کا نام کرنسی میں شامل
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا
- پی ایس ایکس میں ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس 153 پوائنٹس بڑھ گیا
- لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد بابر اعظم بخار میں مبتلا