اسلام آباد/برمنگھم: پاکستان مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی نے کہا ہے کہ پہلگام حملہ بھارت کی ایک سازش ہے جس کے ذریعے وہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے بھارتی فالس فلیگ آپریشن پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ان جھوٹے واقعات کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ نہیں کر سکتا۔
ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کے لیے اس قسم کے ڈرامے رچا رہا ہے، مگر اس کے فالس فلیگ آپریشنز سے اس کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت امن کا دشمن ہے، لیکن پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بحری، بری اور فضائی افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانا ہوگا، بھارت کو دو طرفہ معاہدوں کا احترام کرنا چاہیے، خاص طور پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی ایک غیر منصفانہ اور بلاجواز اقدام ہے۔
Trending
- مخالف ٹیم کی صرف 3 منٹ کی تاخیر نے بھارتی ٹیم کو ایشین گیمز سے باہر کردیا
- چیئرمین واپڈا کی چائنا گزوبہ گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین سے ملاقات
- مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ: لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
- ڈیوڈ وارنر کا اپنی اے آئی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر دلچسپ ردعمل
- وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی سرکلر ریلوے کے ڈیزائن پر کام آگے بڑھانے کا فیصلہ
- مراکش کے فٹبالر اشرف حکیمی کے خلاف مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
- چین کی عالمی برادری سے مل کر ترقی کرنے اور انسانی حقوق کے فروغ کی اپیل
- چین،پانچویں گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپوکی افتتاحی تقریب کا انعقاد
- فیصل قریشی کے تیزی سے کم ہوتے وزن نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا
- پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان