بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے مصنوعی ذہانت کی ترقی اور نگرانی کو مضبوط بنانے پر 20 ویں اجتماعی سٹڈی کا اہتمام کیا۔ ہفتہ کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری و چینی صدر شی جن پھنگ نے اس سٹڈی کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کے تیز ارتقاء کے پیش نظر ہمیں خود انحصاری پر قائم رہتے ہوئے اور اے آئی کے اطلاق پر زور دیتے ہوئے چین کی مصنوعی ذہانت کی صحت مند،فائدہ مند، منظم، محفوظ اور منصفانہ ترقی کو فروغ دینا ہوگا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمیں بنیادی تحقیق کو مسلسل مضبوط بنانے اور مصنوعی ذہانت کے بنیادی سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر پر مبنی ایک خودساختہ ، قابل کنڑول اور ہم آہنگ آپریشنل نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ حقوق املاک دانش، مالی آمدنی، سرکاری خریداری اور سہولیات کے کھلے پن سمیت دیگر پالیسیوں کا جامع استعمال کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی فنانسنگ کو احسن انداز میں انجام دینا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مصنوعی ذہانت کی معاشرے میں عمومی تعلیم کو فروغ دیتے ہوئے اعلی معیار کے باصلاحیت افراد کو تربیت دیناہوگی۔متعلقہ قوانین، قواعد و ضوابط، پالیسیوں اور نظاموں نیز اطلاق اور اخلاقی اصولوں کی تشکیل اور بہتری کو تیز کرنا وقت کا تقاضہ ہے تاکہ مصنوعی ذہانت محفوظ، قابل اعتماد اور قابل کنٹرول ہو۔شی جن پھنگ نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں وسیع بین الاقوامی تعاون کو آگے بڑھانا اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو اپنی تکنیکی صلاحیت سازی میں مدد فراہم کرنا ضروری ہے۔
Trending
- دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر کے لیے ایک اور اہم ہدف حاصل کرلیا گیا
- وینزویلا انڈر 20 فٹبال ٹیم پر گولڈ میڈل جیتنے کے بعد شکست خوردہ ٹیم کا حملہ
- ’ایوینجرز اینڈ گیم‘ کی دوبارہ نمائش کو بھارت میں شاندار پذیرائی، ایڈوانس بکنگ نے توجہ حاصل کرلی
- ایل این جی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی
- پشاور ہائیکورٹ نے شوکت یوسفزئی کی ہرجانہ کیس کے خلاف اپیل خارج کر دی
- ہاردک پانڈیا اور بمراہ کی ورلڈ کپ میں شمولیت، گوتم گمبھیر کا بڑا بیان
- ’لگان‘ کے 25 سال مکمل، عامر خان کو سنگاپور فلم فیسٹیول میں اعزاز دیا جائے گا
- سونے کی قیمت میں مسلسل 4روز کی کمی کے بعد بڑا اضافہ
- پنجاب حکومت کے وژن کے تحت ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کھیلوں کے فروغ کیلیے کوشاں
- آسٹریا کے خلاف متنازع جشن پر اسرائیلی فٹبالر کو میدان سے نکال دیا گیا