اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور اعادہ کیا کہ ہر قسم کی دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک ہے۔ سلامتی کونسل کے اراکین نے زور دیا کہ تمام ممالک کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن اقدام اٹھانا چاہیے۔واقعے کے بعد پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور بھارت کی طرف سے اس واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو “غیر سنجیدہ، غیر معقول اور غیر منطقی” قرار دیا۔ بھارتی حکومت نے 23 تاریخ کو پاکستان کے ساتھ تعلقات کو محدود کرنے کے لیے کئی اقدامات کا اعلان کیا، جن میں 1960 کے سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کو معطل کرنا، سرحدی نقل و حمل کو بند کرنا، اور پاکستانی اہلکاروں کو ملک بدر کرنا وغیرہ شامل ہیں۔
Trending
- خیبر پختونخوا میں جوڈیشل افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن پالیسی منظور
- غلام مصطفیٰ ملک کی سیاسی و صحافتی خدمات قابلِ تحسین ہیں،سینئر صحافی وحید مراد
- ایشین گیمز: ہانگ کانگ نے عمان، نیپال نے افغانستان کو شکست دے دی
- ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
- ملکی انشورنس صنعت کے اثاثے 4.1 ٹریلین، پریمیم 778 ارب تک پہنچ گیا
- دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر کے لیے ایک اور اہم ہدف حاصل کرلیا گیا
- وینزویلا انڈر 20 فٹبال ٹیم پر گولڈ میڈل جیتنے کے بعد شکست خوردہ ٹیم کا حملہ
- ’ایوینجرز اینڈ گیم‘ کی دوبارہ نمائش کو بھارت میں شاندار پذیرائی، ایڈوانس بکنگ نے توجہ حاصل کرلی
- ایل این جی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی
- پشاور ہائیکورٹ نے شوکت یوسفزئی کی ہرجانہ کیس کے خلاف اپیل خارج کر دی