بیجنگ :سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین -لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کی کمیونٹی کے فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ کیوبا کے وزیر خارجہ روڈریگیز سے ملاقات کے دوران، وانگ ای نے کہا کہ چینی حکومت کیوبا کی حکومت کی قومی خود مختاری اور وقار کی حفاظت کے لیے عادلانہ جدوجہد کی حمایت کرتی رہے گی، اور چین-کیوبا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوین گیل پنٹوسے ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ چین علاقائی ممالک کے اتحاد اور خود انحصاری کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور وینزویلا سمیت لاطینی امریکہ کے ممالک کے ساتھ مل کر غنڈہ گردی کی مخالفت اور بین الاقوامی انصاف کی حفاظت کرنے کے لیے تیار ہے۔اسی روز، وانگ ای نے پیرو، یوراگوئے، گیانا، نکاراگوا، کولمبیا اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔
Trending
- پیٹرول 4 اور ڈیزل 6 روپے مہنگا ہونے کا امکان، ذرائع اوگرا
- پرواز میں خاتون کی نازیبا حرکت، طیارے سے اترتے ہی گرفتار
- پاکستان کا سعودی عرب کیساتھ تجارتی خسارہ 18.37 فیصد کم ہوگیا
- ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کو محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے کس نے منع کیا؟ کوچ کا انکشاف
- رضااللہ ہیرو، زیرو پھر ہیرو
- مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کا اہم اجلاس، تنظیم سازی اور عوامی شکایات کے حل پر غور
- ایلیگزینڈر زیوریو نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
- گزشتہ سال نافذ ہونے والا نیا وائیڈ بال قانون کیا ہے؟ ثناء میر نے وضاحت کردی
- مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات
- ملک میں آج بھی سونا سستا ہو گیا