News Views Events

ہماری افواج ملک کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور ہر مشکل وقت میں قوم متحد ہو جاتی ہے۔ چوہدری سالک حسین

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی کی رہائشگاہ پر عہدے داروں سے ملاقات اور پریس کانفرنس میں اظہار خیال

0

 

 

پشاور:
پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی کی خصوصی دعوت پر پشاور کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی کے صوبائی عہدے داروں سے خصوصی ملاقات کی جبکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا،اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک، خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد بلال محمدزئی، سینئر نائب صدر پیر الیاس خان، جنرل سیکرٹری سید حامد شاہ، نائب صدر سید عظمت علی شاہ، فنانس سیکرٹری ریاض خان، یوتھ ونگ کے صدر ظفر خان، وومن ونگ کی صدر شیلا ریاض سمیت دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔ پارٹی رہنماؤں اور میڈیا کو چوہدری سالک حسین نے خیبرپختونخوا میں سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ بیورو آف ایمیگریشن کے ڈی جی طیب خان اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سیکرٹری نے بھی پارٹی راہنماوں اور میڈیا کو اپنے اداروں کے حوالے سے بریفنگ دی

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے ہر سال تقریباً ڈھائی لاکھ افراد بیرون ممالک روزگار کے لیے جاتے ہیں، جن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کالونیوں، اسکولز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے وزارت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ بہت جلد ڈی آئی خان اور ایبٹ آباد میں پروٹیکٹر آفسز کھولے جا رہے ہیں تاکہ بیرون ملک جانے والے محنت کشوں کو ان کے قریبی شہروں میں ہی سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوانوں کو بیرون ممالک میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور حال ہی میں اٹلی کے وزیر داخلہ سے ایک معاہدہ کیا گیا ہے، جس کے تحت نوجوانوں کو اٹلی جانے کے لیے خصوصی کوٹہ فراہم کیا جائے گا۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پوری قوم کو کامیابی ملی ہے، جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج ملک کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور ہر مشکل وقت میں قوم متحد ہو جاتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر ایمان کی قوت ہو تو ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ سیاست میں مثبت تنقید ہونی چاہیے، بلاوجہ الزامات اور گالم گلوچ سے گریز کیا جانا چاہیے۔ سیاست میں مثبت سوچ اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے کہا کہ مسلم لیگ خیبرپختونخواہ کی سیاسی ایمیت کو سمجھتی ہے یہی وجہ ہے چوہدری سالک حسین نے انٙٹرا پارٹی انتخابات کے بعد اپنے تنظیمی دوروں کی ابتدا پشاور سے کی، چوہدری سالک حسین اپنے عظیم والد کی رواہات کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں بطور وفاقی وزیر مذہبی امور انہوں نے حج کے حوالے سے ترجیحی اقدامات اٹھائے جبکہ بطور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ، اوورسیز کورٹ کا قیام اور پہلا تاریخ ساز کنونشن انکا بڑا کارنامہ ہے، یہی کنونشن چیف آف آرمی سٹاف کی جاندار اور شاندار تقریر کے بعد پاکستان کی معاشی، دفاعی اور نفسیاتی برتری کا ٹرننگ پوائنٹ بنا، مسلم لیگ کے صوبائی صدر انتخاب خان نے کہا کہ صوبہ میں تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کریں گے ، مالاکنڈ ، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پارٹی کنونشن منعقد کیے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین کے دورہ پشاور سے پارٹی کو تقویت ملے گی، مسلم لیگی کارکن پاکستان کی سالمیت، دفاع اور ترقی کے لیے اپنے اداروں اور پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.