بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے یوراگوئے کے سابق صدر جوز موجیکا کے افسوس ناک انتقال پر یوراگوئے کے صدر اولیواریس اولسی کو تعزیتی پیغام بھیجا۔اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سےسابق صدر کے اہل خانہ اور یوراگوئے کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ جناب موجیکا ،یوراگوئے کے معروف رہنما تھے جنہوں نےتاحیات یوراگوئے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا اور یوراگوئے کے عوام نے انہیں بے حد پسند کیا ۔انہوں نے کہا کہ صدر موجیکا کو بین الاقوامی برادری میں اعلی مقام حاصل تھا . اپنی زندگی میں انہوں نے طویل عرصے تک چین – یوراگوئے تعلقات کی ترقی اور دوستی کے فروغ کے لئے مثبت خدمات سرانجام دیں ۔شی جن پھںگ کا کہنا تھا کہ وہ یوراگوئے کے ساتھ چین کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چین یوراگوئے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لئے موجودہ صدر اولسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔
Trending
- اپنے شوہر کی پہلی نہیں واحد بیوی بننا چاہوں گی؛ معروف اداکارہ نے اپنی چوائس بتادی
- صوابی؛ ڈیڑھ سالہ بچی کی لاش گھر کے اندر کنویں سے برآمد
- مراکش کے مڈ فیلڈر پریمیئر لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین نوعمر کھلاڑی بن گئے
- معروف بھارتی اداکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، اسپتال منتقل
- لاہور؛ مسافروں کو نشہ آور مشروب پلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار
- انفینٹینو کی مشکل میں اضافہ، اٹلی اور رومانیہ کی فٹبال فیڈریشنز حمایت سے دستبردار
- سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں؛ پولیس ملزمان تک پہنچ گئی
- امت کے اتحاد اور امن کیلیے فیلڈ مارشل کی مخلصانہ کوششوں سے مکہ معاہدہ ہوا، وزیراعظم
- پاکستانی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیش رفت، کارگو ہینڈلنگ کی رفتار اور کارکردگی میں اضافے کا امکان
- پمز واقعے کے بعد پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی کے حوالے سے اہم اقدامات کی ہدایت