بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے 78 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں تائیوان سے متعلق تجویز کو مسترد کرنے پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ 19 مئی کو 78 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی جنرل کمیٹی اور کل رکنی سیشن نے اسمبلی کے ایجنڈے میں انفرادی ممالک کی جانب سے پیش کردہ “تائیوان کو ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں بطور مبصر شرکت کی دعوت دینے” کی نام نہاد تجویز کو واضح طور پر مسترد کرنے کا فیصلہ کیا، جو مسلسل نواں سال ہے جب ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے نام نہاد تائیوان سے متعلق تجویز کو مسترد کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت سمیت بین الاقوامی تنظیموں کی سرگرمیوں میں تائیوان کی شرکت کے معاملے پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے، یعنیٰ اسے ایک چین کے اصول کے تناظر میں دیکھا جائے ، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 اور ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی قرارداد 25.1 میں طے شدہ بنیادی اصول بھی ہے۔
چین کی مرکزی حکومت تائیوان کے ہم وطنوں کی صحت اور فلاح و بہبود کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ ایک چین کے اصول کی بنیاد پر ، چینی مرکزی حکومت تائیوان کو ڈبلیو ایچ او کے متعلقہ تکنیکی اجلاسوں میں شرکت کی اجازت دیتی ہے۔ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کے فریم ورک کے تحت، تائیوان خطے اور ڈبلیو ایچ او اور دیگر ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے کا طریقہ کار ہموار اور جامع ہے۔اس سے بالکل واضح ہوتا ہے کہ چینی مرکزی حکومت تائیوان کے ہم وطنوں کے لئے صحت کے مسائل کو حل کرنے میں مخلص ہے، اور یہ کہ تائیوان کے لوگوں کے صحت کے حق کی ضمانت موجود ہے.
Trending
- راولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان
- مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی
- بھارت: حاملہ انفلوئنسر کو درخت سے باندھ کر زندہ جلانے کا ہولناک واقعہ
- تاجک صدر امام علی رحمان کی جانب سے پاکستانی سفیر یوسف شریف زادہ کو ’’خدمتِ شائستہ‘‘ میڈل سے نواز دیا گیا
- فیکٹ چیک: پنجاب بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کا وائرل دعویٰ جعلی نکلا
- زخمی کھلاڑی ٹیم کی خاطر بیٹنگ کرنے میدان میں آگیا، چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلا دی
- ’یہ لڑ کم مار زیادہ کھا رہی ہے‘، یوٹیوبر زینب فیصل کی باکسنگ ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
- سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر بحث کا دوسرا روز
- بابر ٹیم میں تبدیلیوں کا کیسے بتائیں گے؟ کیون پیٹرسن نے پاکستان کرکٹ کا مذاق اڑا دیا
- اداکارہ میرا کی ریئلٹی شو میں دھماکے دار انٹری
Prev Post