چین ہمیشہ یورپ کو کثیر قطبی دنیا میں ایک آزاد قطب کے طور پر دیکھتا ہے، شی جن پھنگ
بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت ہوئی۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے اس موقع پر گزشتہ سال مئی میں اپنے دورہ فرانس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں نے چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی روح کو آزادانہ، باہمی ہم آہنگ ، طویل المدتی وژن اور باہمی فائدے کی بنیاد پر آگے بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ اس کے بعد سے، فریقین کے درمیان تعاون میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ دونوں فریقوں کو روایتی شعبوں جیسے سرمایہ کاری، اسپیس، اور ایٹمی توانائی میں تعاون کو گہرا کرنے اور ڈیجیٹل، سبز، بایو میڈیکل، اور سلور معیشت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہیے۔ افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیتے ہوئے عوامی دوستی کو آگے بڑھانا چاہیے۔صدر شی جن پھنگ نے زور دیا کہ اس سال عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین اور فرانس کو اپنے اتحاد اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، مشترکہ طور پر اقوام متحدہ کے دائرہ کار اور حیثیت کی حفاظت کرنی چاہیے، بین الاقوامی تجارتی قوانین اور عالمی اقتصادی نظام کی حفاظت کرنی چاہیے، اور حقیقی کثیر الجہتی پالیسی کو اپنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ یورپ کو کثیر قطبی دنیا میں ایک آزاد قطب کے طور پر دیکھتا ہے، یورپی یونین کی اسٹریٹجک خودمختاری کو مضبوط کرنے کی حمایت کرتا ہے اور بین الاقوامی امور میں ایک زیادہ اہم کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتا ہے ۔میکرون نے کہا کہ فرانس۔چین اور یورپی یونین۔چین تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان کی عالمی اہمیت ہے۔ چاہے بین الاقوامی صورتحال کیسی بھی ہو، فرانس چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس کا ایک چین کے اصول پر سختی سے قائم رہنے کا موقف کبھی تبدیل نہیں ہو گا۔ انہوں نے چین کے ساتھ معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ دونوں سربراہان مملکت نے یوکرین بحران، فلسطین۔اسرائیل تنازع، اور ایرانی ایٹمی مسئلے سمیت مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔
Trending
- پیٹرول 4 اور ڈیزل 6 روپے مہنگا ہونے کا امکان، ذرائع اوگرا
- پرواز میں خاتون کی نازیبا حرکت، طیارے سے اترتے ہی گرفتار
- پاکستان کا سعودی عرب کیساتھ تجارتی خسارہ 18.37 فیصد کم ہوگیا
- ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کو محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے کس نے منع کیا؟ کوچ کا انکشاف
- رضااللہ ہیرو، زیرو پھر ہیرو
- مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کا اہم اجلاس، تنظیم سازی اور عوامی شکایات کے حل پر غور
- ایلیگزینڈر زیوریو نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
- گزشتہ سال نافذ ہونے والا نیا وائیڈ بال قانون کیا ہے؟ ثناء میر نے وضاحت کردی
- مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات
- ملک میں آج بھی سونا سستا ہو گیا